Thread: Dr Tahir Ul Qadri – Important Press Conference – 23 June, 2018

Home Page Forums Select Media-مُنتخب نشریات Dr Tahir Ul Qadri – Important Press Conference – 23 June, 2018

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • #2
    میم صاد الخیری
    Participant
    Offline
    • Newbie
    • Threads: 0
    • Posts: 7
    • Total Posts: 7
    • Join Date:
      June 20, 2018
    • Location: Bahrain

    Re: Dr Tahir Ul Qadri – Important Press Conference – 23 June, 2018

    ڈاکٹر صاحب کے نزدیک اِن کے دُنیا بھر میں منہاج مراکز زیادہ اہم ہیں یا پھر مُلکی حالات؟

     میں یہ سمجھتا ہوں ڈاکٹر صاحب کو پاکستان کی قابلِ رحم حالت سے کوئی خاص دِلچسپی تو ہرگِز نہیں ہے۔ اُن کی توجہ کا محور اپنے منہاج مراکز ہیں جہاں سے ایک بہت بڑی تعداد میں روپیہ اکٹھا ہوتا ہے۔ پاکستان میں سیاہ ہو یا سفید اُنہیں اِس سے کوئی غرض نہیں۔ 

    ڈاکٹر صاحب ایک شعلہ بیان شخصیت ہونے کی وجہ سے کُچھ حلقوں میں کافی مقبول ہیں۔اپنی اِس صلاحیت کو کام میں لاتے ہوئے وہ حکومتِ وقت کو دباؤ میں لے آنے پر بھی قادر نظر آتے ہیں اور شائد اِس طرح وہ اپنے لیے کُچھ ریاعت کے لیے کوشاں بھی رہتے ہیں۔ 

    #3
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: Dr Tahir Ul Qadri – Important Press Conference – 23 June, 2018

    الخیری صاحب

    مُجھے آپ کی بات سے اِتفاق ہے۔ صِرف ایک بات ضرور کہنا چاہوں گا۔

     ایک وقت تھا کہ نواز اور قادری صاحبان میں گاڑھی چھنتی تھی۔ خوب دوستی تھی جو اچانک پہلے اِختلاف اور پھر شدید قِسم کی ذاتی دُشمنی میں تبدیل ہو گئی جو اب تک باقی ہے۔

    آپ دیکھ لیجیئے گا، قادری صاحب ماڈل ٹاؤن واقع کو نہیں اُٹھایئں گے کیونکہ اب وہ شخص نہیں رہا جِس کے خِلاف اِس ماڈل ٹاؤن واقع کو اِستعمال کیا جاتا رہا ہے۔ موصوف الیکشنز میں بھی ضِمنی سا حِصہ لیں گے۔ یہ حسبِ معمول پھر سے باہر تشریف لے جایئں گے اور ایکشنز ہو جانے کے بعد ایک چکر پھر لگایئں گے۔

    اِنہیں ماڈل ٹاؤن واقع میں قتل کیے جانے والے چودہ لوگ اور لاتعداد زخمی افراد سے کوئی جذباتی وابستگی نہیں ہے۔ وہ سب نوٹنکی اِن کی نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Want to Reply to this topic?

It’s easy to register to this site.

Register Now