Thread:
PM Khan approves launch of new private airline from Sialkot
Home Page › Forums › Infrastructure › PM Khan approves launch of new private airline from Sialkot
- This topic has 1 reply, 2 voices, and was last updated 7 years ago by
SEMirza. This post has been viewed 76932 times
- AuthorPosts
- December 29, 2018 at 1:58 pm #2
SEMirzaKeymasterOfflineThread Starter- Threads: 245
- Posts: 333
- Total Posts: 578
- Join Date:
May 5, 2018 - Location: Kashmir
Re: PM Khan approves launch of new private airline from Sialkot
آفرین ہے، علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ کے محنت کش، غیور اور بہادر عوام کی انتھک محنت ایک بار پھر رنگ لائ۔ ان کا پہلا معرکہ اپنی مدد آپ کے تحت ایک انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر تھی۔ یہ قابلِ قدر کارنامہ یہاں کی تاجر برادری نے صرف اپنے ذرائع، وسائل اور سرمائے کو بروے کار لاتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کر ڈالا۔ اپنا ائرپورٹ بن جانے کے بعد انکا دوسرا بڑا معرکہ اس ائرپورٹ سے منسلق انکی کی اپنی ہوائی سروس تھی۔ یہ سروس بھی مقامی تاجروں کے سرمائے اور تعاون سے وجود میں آئی اور انشاءاللہ نئے سال کے آغاز سےاسکی پروازیں شروع ہو جایئں گی۔
سیالکوٹ ناصرف انتہائی قدیم شہر ہونے کی بنا پر تاریخی اہمیت رکھتا ہے بلکہ تقسیم ہند سے پہلے سے لے کر آج تک پوری دنیا میں اپنی صنعت و تجارت اور کاریگری کے جھنڈے گاڑے ہوئے ہے۔ یہاں اعلی درجہ کا سامان تیار ہوتا ہے جوتقریباً تمام کا تمام درآمد ہو کر ملک کے لیے کثیر مقدار میں زرِمبادلہ کے حصول کا باعث بھی ہے۔کچھ اشیاء جو یہاں تیار ہوتی ہیں اُن کے وجہ سے یہاں کے صنعت کاروں کی تمام دنیا میں ایک طرح سے اجارہ داری آج بھی قائم ہے کیونکہ ان اشیاء کے مقابل کِسی اور ملک میں ایسا مال ابھی تک بن نہیں پایا۔کھیلوں کا سامان، آلاتِ جراہی، چمڑے سےبنی اشیاء، مشینری، اسلحہ وغیرہ یہاں کی معروف صنعتیں ہیں۔ ان کے علاوہ سیالکوٹ میں اعلی درجہ کے باسمتی چاول کی کاشت ہوتی ہے اور پھر چاول سمیت پھل اور سبزیاں بھی ایک بڑی مقدار میں پاکستان سے باہر بھی بھیجی جاتی ہیں۔
جہاں ایوب خان نے بہت سے تعمیری کام کر دیے اور وہ کچھ برس اور رہتے تو یہ کام بھی ضرور انجام پذیر ہو جاتا کیونکہ انہیں اس کام کی بھی درخواست کی گئی تھی لیکن بھٹو کی وجہ سے انہیں استیفعہ دینا پڑا اور یہ انتہائی اہم کام التوا میں چلا گیا۔ بھٹو کی خام پالیسیوں اور صنعتیں قومیا لینے کی وجہ سے پاکستان کو صنعتی اور زرعئی میدان میں بہت نقصان ہوا۔جب ضیاء صاحب نے حکومت سنبھالی تو سیالکوٹ کی تاجر برادری نے حکومت کےسامنے ایک تجویز رکھی۔ تجویز یہ تھی کہ زمین کی خریداری سے لے کر ائرپورٹ کی تعمیر تک وہ حکومت پر کوئی بوجھ نہیں بنیں گے صرف انہیں اجازت دے دی جائے۔ اجازت مل گئی اور پھر ائرپورٹ بھی بن گیا۔ آج سیالکوٹ کےعلاوہ وزیرآباد، جہلم، گجرات، کھاریاں، گجرانوالہ، شیخوپورہ جیسے گردونواح کےشہری اس سہولت سے مستفیذ ہو رہے ہیں اور بہت مطمئین ہیں۔
سیالکوٹ کی صنعتی اہمیت، تیار مصنوعات کی برآمد، غیر ملکی تاجروں کا تجارت کے سِلسلے میں سیالکوٹ آنا یہ سب تقاضہ کرتا تھا کہ یہاں ایک انٹرنیشنل ائرپورٹ ہو، مہمانوں کی رہائش کے لیے اعلی درجہ کے ہوٹل ہوں ۔یہ سب تو اپنی مدد آپ کے تحت حاصل ہو گئے۔ صرف کمی تھی تو وہ یہ کہ ایک عدد ائر لائن بھی سیالکوٹ سے ہو۔ اللہ کے فضل سے یہ کام بھی بخیر و خوبی ہو گیا ہے۔جب یہ سہولتیں نہیں تھیں تب بھی عالمی سطح پر سیالکوٹ کا ایک نام رہا۔ اب جب یہ سب مل چکا ہے تو مجھے یقین ہے سیالکوٹ کے محنتی عوام مزید محنت کریں گے اور پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ زرِ مبادلہ کمانے کا وسیلہ بھی ہوں گے۔انشاءاللہ
-
This reply was modified 7 years ago by
SEMirza.
December 30, 2018 at 11:26 pm #3
Sohail AhmedParticipantOffline- Member
- Threads: 16
- Posts: 64
- Total Posts: 80
- Join Date:
December 2, 2018 - Location: Rodiport
Re: PM Khan approves launch of new private airline from Sialkot
buhat khushi howi aur umaeed rakhi ja sakhti hai, yah Air Line band nai ho gi, jasay phellay buhat se band ho gaie thi,is say export easy ho jay gi,aur exporter ko fadha be ho ga transportation save ho jay gi,aur kam iz kam fruit aur Vegetables kam time per aur fresh be . delivery ho jay gi.
- AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.

