Thread:
ہماری قومی اسمبلی
Home Page › Forums › Politics-سیاسیات › ہماری قومی اسمبلی
- This topic has 4 replies, 2 voices, and was last updated 7 years, 1 month ago by
Sohail Ahmed. This post has been viewed 494 times
- AuthorPosts
- December 13, 2018 at 4:52 am #2
SEMirzaKeymasterOffline- Threads: 245
- Posts: 333
- Total Posts: 578
- Join Date:
May 5, 2018 - Location: Kashmir
Re: ہماری قومی اسمبلی
سہیل بھائی
اللہ تعالی آپ کا حامی وناصر ہو، آپ نے ایک بہت ہی اہم نقطے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ میرا خیال کچھ یوں ہے۔۔
مشرف کے چلے جانے کے بعد جو بھی حکومت مرکز میں ایک واضع برتری رکھتی تھی اورسہارے کے لیے نام نہاد حزبِ اختلاف یعنی فرینڈلی اپوزیشن بھی تھی دونوں نے مل کر ہمارے قومی ائین کے ساتھ ایک کھلواڑ کیا۔ بہت سے ایسے قوانیں منظور کیئے گئے جو در حقیقت ایک مجرم کو ہر طرح کی سہولت بہم پہنچانے میں مدد گار رہتے ہیں بلکہ بعض تو ایسے ہیں کہ عدالت سے ایک ملزم یا مجرم انہیں قوانیں کی طاقت کے بل بوتے پر قانون کی گرفت سے باہر ہو جاتا ہے۔جس ملزم کو بار بار پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی میں الف لیلی سنانے سرکاری خرچ پر لایا جاتا ہے وہ بھی انہیں قوانین کے تحت ہے۔،
ان قوانین کو آئینِ پاکستان سے دو تہائی اکثریت کے بغیر ہدف نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں کچھ حفاظتی ہتھکنڈے ایسےہیں جو ائین کے دائرے میں تو ہیں لیکن ان کے لیے پریزیڈنشل آرڈر چاہیے۔
اب آپ سمجھ گئے ہوں گے زرداری کیوں صدارتی نظام کا ڈراوا دے رہا تھا یا پھر رانا ثنا جیسا ماڈل ٹاؤن واقعے کا مجرم کیوں ایک مخلوط حکومت کا مطالبہ کرتا نظر آتا ہے۔
اب ہمیں انتظار کرنا ہو گا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایکسٹینشن دیئے بغیر ریٹائر کر دیا جائے کیونکہ آنے والے چیف جسٹس کھوسہ ہوں گے جو شریفوں اور زرداری کو مجرم مجھتے ہیں اور مافیا ڈان کہتے ہیں۔ وہ اگر مقدمات میں کچھ تیزی لائیں تاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دس بارہ افراد نااہل ہو جایئںتوپھر حکومت بارگینگ پوزیشن پر آ جائے گی۔ یہ ہو جانے کے بعد دونوں پارٹیوں سے ایک بڑے پیمانے پر پارٹی ممبران لوٹا گیری پر مجبور ہو جائیں گے۔ وزیرِ اعظم اگر مڈٹرم انتخاب کی طرف بھی جائیں گے تو کچھ خطرے کی بات نہ ہو گی ورنہ پریزیڈنشل آرڈر تو ہے ہی۔ اسی سے کام چلانا ہو گا۔
یہ بات تو طے ہے کہ پاکستان میں نواز اور زرداری حکومتوں میں جتنے بھی امینڈمینٹس آئین پاکستان میں لائے گئے ان سب کو ریورس کرنا ہو گا ورنہ پاکستان کی ترقی کا راستہ ہمیشہ مصدود رہے گا کیونکہ بدعنوان اور پیشہ ور مجرم اسمبلی میں بیٹھے رہیں گے اور کوئی مثبت قانون سازی نہیں ہو پائے گی۔
- 1
- Sohail Ahmed liked this post
December 14, 2018 at 1:31 am #3
Sohail AhmedParticipantOfflineThread Starter- Member
- Threads: 16
- Posts: 64
- Total Posts: 80
- Join Date:
December 2, 2018 - Location: Rodiport
Re: ہماری قومی اسمبلی
Ejaz Bhai,
yah kiya mushkal masala hai,sir main dard hona shoro ho jata hai,aur buhat afsos hota hai,kay unko ghaddar he kah sakhty hai,humari couts ka system be in Politician ki tera hai,pal main tola pal main mahsa , asa khattam ho jay tou shayad hum Pakistan ko acha hota dakh lay.warna tou chal he raha hai.ALLAH humara mulk ki hafazat kary.
- 1
- SEMirza thanked this post
December 14, 2018 at 7:17 am #4
SEMirzaKeymasterOffline- Threads: 245
- Posts: 333
- Total Posts: 578
- Join Date:
May 5, 2018 - Location: Kashmir
Re: ہماری قومی اسمبلی
دِل کڑھنے کی بات تو ہے اور دِل مزید کڑھتا رہے گا جب تک کلیدی محکمے جن کا براہِ راست تعلق پاکستان میں امن و امان کی صورتِ حال کو قائم کرنا اور بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی سے ہے کے طریقہِ کار میں بیک وقت کچھ انقلابی اقدامات نہیں کیے جاتے۔
ایسے اقدامات کا زیادہ تر اثر آئندہ آنے والے حالات پر ہو گا۔ لیکن جن مشکلات کا سامنا ہمیں اس وقت ہے ان کا ایک سیدھا حل یہ بھی ہے کہ جِتنی بھی آئینی ترامیم نواز اور زرداری کے دور میں ہویئں انہیں ریورس بیک کیا جائے۔ ان ترمیموں میں ضیاء دور کی ترمیمیں بھی شامل ہیں اور مشرف دور کی بھی۔
یہ ترمیمیں عوام کی بہتری یا جمہور کے مفاد میں نہیں کی گئیں۔ ان کا مقصد صرف اور صرف چوروں، لٹیروں اور بدعنوانوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا اور ملک سے بھاگ کر قانون کی گرفت سے دور ہو جانے کا راستہ دینا بھی۔
آئینِ پاکستان سے اس کھلواڑ میں نواز اور زرداری حکومتیں سرِفہرست ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دخل اندازی کی اور وہاں اپنے ہم خیال اور ہمدرد بندے بھرتی کیئے۔ یہی حال نیب اور پھر عدلیہ کا بھی رہا۔ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ جج بکتے نہیں تو غلط سمجھتے ہیں۔ جج بکتے رہے ہیں صرف ان کی قیمت بہت ہوتی ہے اور قومی خزانے سے چوری کے مال سے ادا ہوتی ہے۔
پولیس کا محکمہ ان دونوں نے ایسا کر دیا کہ پولیس صرف ان کے گھروں اور جائدادوں پر چوکیدار بنی رہنے۔اپنے سیاسی مخالفین کو خوف زدہ رکھنے، اُن پر دباؤ ڈالنے اور وفاداریاں تبدیل کروانے اور ہر قسم کاگھناؤناجرم اپنے مالکان یعنی نواز اور زرداری کے حکم پر کرنےپر مجبور رہی۔ پولیس کا اہم ہتھیار ایف آئی آر ہوتا ہے جس پر ایک مقدمے کی بنیاد کھڑی ہوتی ہے۔ ایف آئی آر درج نہ کرنا، مظلوم کو صلح پر مجبور کرنا، ناکردہ گناہ قبول کرنا، جعلی پولیس مقابلے میں مخالفیں کو قتل کرنا یہ سب کام پولیس کا محکمہ نواز، شہباز اور زرداری کے اشاروں پر چلتے ہوئے کرتا رہا۔
نتیجہ یہ ہوا ہےکہ عوام کا قانون کے ان رکھوالوں پرسے اعتماد مکمل طور پر اُٹھ چکا ہے۔
پولیس جب ایک کمزور ایف آئی آر لکھتی ہے تو اُس کا مدعی کو تو بہت نقصان ہوتا ہے لیکن مدعا علیہ کو مکمل فائدہ ضرور ہوتا ہے۔ وکیل کا کام آسان ہو جاتا ہے۔ نتیجہ یہ کہ آج ہماری جیلیں مظلوموں سے بھری ہوئی ہیں جنہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ ان پر تو ابھی تک فرد جرم تک عائد نہیں کی گئی لیکن وہ جیل میں اوسطاً دس سے پندرہ سال کے عرصہ سے قید پڑے سڑ رہے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس ضمانت کے پیسے تک نہیں ہیں۔
پولیس کی اسی فرض ناشناسی کی وجہ سے قاتل جیل کے باہر ہیں اور بے گناہ جیل میں۔قومی خزانے کو لوٹنے والے ضمانتیں لے کر گھر بیٹھے ہیں۔ان میں وہ بھی شامل ہیں جنہیں آٹھ اور گیارہ سال سزا ہوئی لیکن قانون میں صقم موجود ہونے کی وجہ سے بظاہر وہ اس وقت اپنے گھر میں قید ہیں جو کہ برائے نام ہے۔ آپ انہیں آزاد ہی سمجھیئے۔
ایسی ناانصافیوں پر روک لگانے کےلیے بہت سی قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ہمارا قانون 1880 کا ہے یا پھر ابتدائی بیسویں صدی کا۔ قانون سازی کے لیے حکمران جماعت کو دو تہائی اکثریت چاہیے جو ان کے پاس نہیں۔ حزبِ مخالف عدم تعاون کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ابھی حال ہی میں پاکستان ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے شراب کی فروخت کے لائسنس منسوخ کرنے بارے اسمبلی میں بل پیش ہوا جو رد کر دیا گیا۔یہ کام نواز اور زرداری گروپ نے مل کر کیا۔ اب آپ خود فیصلہ کیجیئے، کیا اس طرح ہم جن حالات کو دیکھ دیکھ کر کڑھتے ہیں انہیں کبھی سنوار پائیں گے۔
میرا خیال ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ منزل کبھی نہیں آئے گی۔
- 1
- Sohail Ahmed liked this post
December 16, 2018 at 2:01 am #5
Sohail AhmedParticipantOfflineThread Starter- Member
- Threads: 16
- Posts: 64
- Total Posts: 80
- Join Date:
December 2, 2018 - Location: Rodiport
Re: ہماری قومی اسمبلی
Ab 1/3 ki majority tou nai aa sekhti, jo position bin rahi hai shayad Govt apna turner be pura na kar sakhy,Agar ALLAH na kary opposition be Durnoo jisy policy per aati hai tou serf yeh mushkil he nai next election be wo choor uchakay jeet jay gay , Imran khan ka sara mession khattam aur wo loog Imran ko be corruption kay izlam laga kar Badnam kar dy gay jo abi say shoro ho chakay hai, Phir kon sa leader aay ga,
is system ko Run karna hai tou Assembly kay members ko kam kar diya jay,zaida say zaida 75 members hon Ministries 8 say zaida na ho,is he tera MPA,s be 30 say zaida nai ho aur ministries be 5 say zaida nai ho, aur wo loog he aay jo think tank ho,hum her bat per committee bina dity hai koi zarorat nai hona chaya,is say Arabo ki slaries aur expenses save ho jay gy,jab tik limitation nai ho gi,uss waqt tik hum loog normal nai ho sakhty.
aj ki bat karta ho African minster mujha milna aaya main itna surprise howa kay apko kah nai sakhta,eik tou no protocol aam se car per aaya koi security nai,koi police nai,yaha per crime rate tou Buhat zaida hai South Africa mai,phir be . Waja serf itni thi wo loog hum say zaida quom prasat hai,kiya kis mulk main corruption nai hoti Phir Pakistan puri dunya main corruption kay haawalay say kiun itna badnam hai,hum sab khud tik nai hai,tou humara leaders kasay tik hon gay,aj be Pakistan main corruption ho rahi hai,Mobile tou kiya her wo cheez jis per tax tha wo aj be chand hazar say pass ho jati hai,tou humari assembleya aur wo ministers jo buhat shor o zor say TV kay aagay narahay lagaty hai hum asa kar dy gay wasa kar dy gay, kiun nai action lay rahay .
Pakistan ki Politician ko serf Pakistan ki khadamat kay leya vote diya jata hai,wo tou apni khadamat karwaty hai aur hum slave ki tera un kay peachay hoty hai,kay hum handshake kar lay,jalsa per asay jatay hai jasy Jhad per ja rahay hai.hum kasy tik hon gay,
Pakistan ko normal karna hai tou eik qanoon binana ho ga,warna hum tou kiya humari nasal be humari tera baynam he rahay gi,
- AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.

