Thread:
Currency ki devalue
Home Page › Forums › Politics-سیاسیات › Currency ki devalue
- This topic has 4 replies, 3 voices, and was last updated 7 years, 1 month ago by
Sohail Ahmed. This post has been viewed 453 times
- AuthorPosts
- December 3, 2018 at 9:34 pm #2
SEMirzaKeymasterOffline- Threads: 245
- Posts: 333
- Total Posts: 578
- Join Date:
May 5, 2018 - Location: Kashmir
Re: Currency ki devalue
خوش آمدید سہیل بھائی
آپ کو فارم پر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ تھریڈ بھی خوب ہے۔ شکریہ
کالا دھن پاکستان کی معیشت پر ایک پہاڑ جیسا بوجھ ہے جو گذشتہ تین دہائیوں کے طویل عرصہ سے سیاستدانوں اور سٹاک مارکیٹ کی ملی بھگت کے نتیجے میں ہم پاکستانیوں پر مسلط ہے۔ وزارتِ خزانہ میں بٹھائی گئی نون لیگی کٹھ پتلیاں روپیہ کے متوقع اُتار چڑھاؤ کو چوری چھپے باہر اپنے کارندوں کو وقت سے پہلے بتا دیتے ہیں۔ اس وجہ سے ڈالر مارکیٹ پاکستان میں مطلوبہ اُتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد موقع دیکھ کر کالا دھن ملک سے باہر بھیج دیا جاتا ہے جہاں اس کو لانڈر کر لینے کے بعد یا تو باہر ہی کسی غیر ملکی بنک میں آف شور کمپنی کے ذریعے محفوظ کر دیا جاتا ہے یا پھر جائداد وغیرہ خرید لی جاتی ہے۔
یہ ایک منظم اور مربوط جال ہے۔ ۔جب تک پہلے سٹیٹ بنک اور پھر اسٹاک مارکیٹ میں سے گندے انڈے نکال پھینک کر بنک کو صاف نہیں کیا جائے گا دیگر گندی مچھلیاں یعنی کرنسی ڈیلر اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار والے قابو نہیں آئیں گی۔
-
This reply was modified 7 years, 1 month ago by
SEMirza.
- 1 1
- Developer thanked this post
- Sohail Ahmed liked this post
December 4, 2018 at 7:55 pm #3
Sohail AhmedParticipantOfflineThread Starter- Member
- Threads: 16
- Posts: 64
- Total Posts: 80
- Join Date:
December 2, 2018 - Location: Rodiport
Re: Currency ki devalue
Thank You Ejaz Bhai,
Yah tou khattam karna he hai,chay jo be ho bat tou strike Action ki he ho gi,2000 main Saudi Arab main tha, us waqt aur aj tik Dollar 3.75 ka he tha,Govt nay Currency ko crash nai hona diya,wo loss apni pocket say karty thay, humari Political govt tou howi asi lekin Marshal Law be tou lamba time ka hota tha,us waqt kiya Army President ko patta nai hota tha,kiun nai control kia jata tha,humari Agencies Dunya main asay he NO 1 kahalaty hai,assay loogo ko tou usi tera goli mar dayni chaya, jis tera apni zarorat per PC hotel mai blasting hoti hai,school masjid main bomb damakha hota hai, tou yah chand black miller ko control nai kar sekhaty, 27 saal ho gay hai humay be katna mulko nay Passport ki offer ki lekin Humar DIL PAKISTAN hai,
- 1
- Editor thanked this post
December 4, 2018 at 10:48 pm #4Re: Currency ki devalue
سہیل بھائی، آپ درست کہتے ہیں
امریکی ڈالر اور یہاں مِڈل ایسٹ کی تجارت کیسے باہم مربوط ہیں اُس سلِسلے میں آپکو ایک چیز واضع کرتا چلوں۔۔۔۔
یہاں، شرق الاوسط میں تقریباً اڑتیس سال ہو گئے امریکی ڈالر کے ساتھ ریال، درہم اور دینار کا ایک ہی فِکس ریٹ چلا آ رہا ہے۔ ایسا کرنا یہاں کی عرب حکومتوں کے لیے اسلیئے بھی مشکل نہ تھا کہ تیل کی خاطر خواہ آمدن ہونے کی بنا پر حکومتیں سبسیڈی دیتی رہیں اور ڈالر کو ایک ہی ریٹ پر باندھے رکھا۔
پاکستان میں اسحاق ڈار بھی یہی کرتا تھا لیکن بوجھ قومی خزانے پر آتا تھا۔ نوبت یہاں تک آ پہنچی کہ قرض کی قسط بھی مزید قرض لے کر ادا کی جانے لگی۔ اس احمقانہ روش پر بھی نواز لیگ عوام سے کریڈٹ بٹورتی رہی ۔ واہ واہ کے ڈونگرے برساتے وقت قوم کو علم نہ تھا کہ حقیقت میں کیا ہو رہا ہے۔ بغور دیکھا جائے تو بدعنوان نورا لیگ نے ایک طرف سے یہ وطیرہ اپنائے رکھا تو دوسری طرف میگا پراجکٹس شروع کرتی رہی جن کی آڑ میں غیر مُلکی کمپنیوں سے باہر ہی باہر سے کمیشن کھری ہوتی اور غیر ملکی بنکوں میں رشتہ داروں اور عزیزوں کے اکاؤنٹس میں یا پھر بوگس کمپنیوں کے حساب میں جمع ہو جاتی رہی۔عوامی فلاح و بہبود کے نام پر انکےشروع کییئے گئے چھوٹے منصوبوں کو بھی ناکامی کا منہ اور قومی خزانے کو بے انتہا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ ان کے جو منصوبے انکی اور انکے حواریوں کی کرپشن کی نظر ہوئے ان میں سے چیدہ چیدہ کچھ یوں ہیں۔۔۔
٭پیلی ٹکسی
٭سستی روٹی
٭دانش سکول
٭آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم
٭نندی پور پاور ہاؤس
٭سپیڈو بس سروس
٭سولر پاور پارک-بہاولپور
٭لیپ ٹاپ اسکیم
٭ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر
جہاں پاکستان میں کرنسی یکدم کریش ہو جانے کا تعلق ہے وہ ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا جاتا رہا۔ ہم نے دیکھا کہ واضع طور پر کرنسی ڈیلرز، اسٹاک بروکرز اور اسٹیٹ بنک میں رکھوائے گئے انکے اپنے آدمی ہی تھے جو اس اُتار چڑھاؤ کے ذمہ دار رہے اور کچھ تاجر برادری جو اجارہ داری اور ذخیرہ اندوزی بھی نواز ٹولے کے اشاروں پر کرتی تھی۔ یہی وہ لوگ تھے جن کے اشاروں پر اسٹیٹ بنک سے خفیہ اطلاع کے نتیجے میں ڈالر کا ایک دم چڑھ جانا اور پھر اس کی آڑ میں رقم کا ملک سے باہر اسمگل بھی ہو جانا ہوتا رہا۔ یہ سب نواز اور شوباز کے مرغوب ترین حربے تھے جن پر اسحاق ڈار بہت خوبی سے عمل درآمد کروائے رہتا۔
جنرل مشرے کا کنٹرول شروع کے دِنوں میں اچھا تھا لیکن غلطیاں اس سے بھی بہت ہوئیں۔ جب مشرف نے نواز سے ملک چھوڑ دینے کا ایگریمنٹ کیا تو نواز کے چلے جانے کے بعد اُسے نون لیگی دم چھلوں کو نکال باہر کرنا تھا لیکن دیکھا یہ گیا کہ مشرف ایم کیو ایم کی طرف کچھ ضرورت سے زیادہ ہی مائیل رہا یا پھر واجپائی سے تعلقات سنوارنے میں وقت ضایع کرتا رہا۔ جب اسے کیانی کو چارج دینا ہی تھا تو یہ کام کر دینا بھی بہت ضروری تھا جو کہ اُس نے کیا نہیں یا اُس سے ہو نہیں پایا۔
جہاں تک خود کش بم بازوں سے جان چھڑانے کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں نواز حکومت کبھی بھی مخلص نہیں تھی بلکہ در پردہ ان کے تعلقات طالبانی تحریک سے استورا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو اپنی بدمعاشی کے نیٹ ورک کے ردِعمل میں ایم کیو ایم سے کڑا واسطہ رہا۔ دونوں کی ترجیحات میں دہشت گردی سے جان چھڑانا کبھی نہیں رہا۔ جب پانی سر سے اُونچا ہوا تو پہل فوج کو کرنی پڑی ورنہ پنجاب اور سندھ حکومتیں تو اپریشن کے لیے لیت و لعل سے کام لے کر وقت ضائع کرتی رہیں۔کراچی سے ان دہشت گردوں کا صفایا رینجرز نے فوج کے خفیہ ذرائع کی مدد سے کیا اور پھر پنجاب بھی آئے۔ صوبہ سرحد کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں فوج کو وقت لگا لیکن بلاآخر وہ کامیاب رہے اور اب وہاں بہت حد تک سکون ہے۔
1-
- 1
- Sohail Ahmed liked this post
December 5, 2018 at 7:29 pm #5
Sohail AhmedParticipantOfflineThread Starter- Member
- Threads: 16
- Posts: 64
- Total Posts: 80
- Join Date:
December 2, 2018 - Location: Rodiport
Re: Currency ki devalue
Ejaz Bhai,
Zaberdest, explain kiya Thank you very much, I Appreciate you,
Apki itni detail say tou yah result nakalta hai,kay humara leaders chay wo Army kay thay yah politician thay,eik limit tik approach rekhty hai,ab Imran khan ki approach katni hai wo tou aana wala waqt he decide kary ga,Lekin DUA karty hai jis tera Pakistan ki umaeed Imran Khan hai,wo complete leader ki shakil main kamyab ho jay,warna is kay baad tou koi nazar nai aata aur na he hai,
- 1
- SEMirza thanked this post
- AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.

