Thread: نیب کی کارروائیاں، نواز شریف نے سخت احتجاج کی ہدایت کر دی

Home Page Forums Crime & Punishment – جرم و سزاء نیب کی کارروائیاں، نواز شریف نے سخت احتجاج کی ہدایت کر دی

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #2
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: نیب کی کارروائیاں، نواز شریف نے سخت احتجاج کی ہدایت کر دی

    الطاف حسین سے جان چھُڑائےکُچھ زیادہ عرصہ نہیں ہوالیکن اُس کی جگہ اب نواز شریف نے لے لی ہے۔ موصوف  لندن میں جو وائٹ کالر جرائم کرنے  کے بعدسیاسی پناہ لینے اور پھر وہاں کی شہریت اختیار کر لینے والوں کی جنت بن   چکا ہے،وہاں محفوظ   بیٹھ کر بھرپور احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔یہ تو بالکل ویسا ہی ہے جیسا الطاف وہاں  لندن میں سیکٹریٹ بنا کرکراچی کا دھڑن تختہ کیا کرتے تھے۔

    نواز شریف تو الطاف حسین کا بھی باپ نِکلا۔ لندن بیٹھ کر آپنے گماشتوں کے ذریعے نیب ہیڈکواٹر کو بم سے اُڑا دینے کی دھمکی دِلوا رہا ہے۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو یہ کوئی نئی بات بھی نہیں ہے۔ نواز ٹولہ اِس سے پہلے بھی مِلتی جلتی دھمکیاں نیب کو دیتے آئے ہیں۔

     پاکستانیوں کو اب سوچنا ہو گا کہ مغرب بلخصوص بریطانیہ اور امریکہ کیوںایسے لوگوں کو پہلے سیاسی پناہ اور پھر ساتھ ہی وہاں کی شہریت عطاء کرنے میں ایک طرح کی جلدبازی کرتے ہیں؟یہ تو وہ مُجرم  ہیں جنہوں نے چوری کا اربوں روپیہ مغرب کے بنکوں میں منتقل کیا اور پھر موقعہ دیکھ کر وہاں سیاسی پناہ لے لی اور اِس کے بعد وہاں کی شہریت جِس کا واضع فائدہ پاکستان کے قانون کی گرِفت سے بچ نِکلنا ہوتا ہے۔

    کیا ایسا کرنے سےمغرب  دوغلے پن کا مظاہرہ تو نہیں کر رہا کہ جو لوگ پاکستان میں جُرم کر کے بھاگے ہوں، اُن پر تفتیش جاری ہو، اُنہیں اِشتہاری قرار دیا جا چکا ہو  لیکن اِن سب باتوں کو پسِ پشت رکھتے ہوئے اُنہیں اپنے ہاں پناہ دے کر یہ کہا جائے کہ حقوق الانسان کے قانون کے تحت سیاسی پناہ ایسے لوگوں کا حق ہے۔ کیا یہ سب کھڑاگ اِس لیے تو نہیں پھیلایا گیا کہ ترقی پزیر ممالک کا پیسہ چوری کروا کر اپنے بنکوں میں رکھوایا جائے اور اُس کے بعد انہی مُجرموں کو جب وہ اپنے ممالک سے علاج یا پھر کِسی اور بہانے سے فرار ہو کر مغربی ممالک پہنچ جایئں تو اُنہیں اِنسانی حقوق کی چھتری تلے سیاسی پناہ دے دی جائے۔

     

    ہم پاکستانیوں کو پاکستان میں سیاسی لیڈروں کی نوار کُشتیوں سے نظر ہٹانا ہو گا۔ اِن کے یہ آپسی جھگڑے نمایئشی ہیں اور اِن کی حقیقت ٹرک کی لال بتی کی سی ہے جِس کے پیچھے عوام کو ڈالتے ہوئے نظر بچا کر سرمایہ مغربی ممالک مُنتقل کیا جاتا ہے اور پھر وہاں خود ساختہ جِلا وطنی یا پھر سیاسی پناہ لے لی جاتی ہے۔ کیا یہ مُلک کے ساتھ غداری کے مُترادف نہیں؟؟؟؟؟؟

    • This reply was modified 7 years, 4 months ago by SEMirza.
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Want to Reply to this topic?

It’s easy to register to this site.

Register Now