Thread:
زرداری بھی فرار
Home Page › Forums › Politics-سیاسیات › زرداری بھی فرار
- This topic has 1 reply, 2 voices, and was last updated 7 years, 3 months ago by
SEMirza. This post has been viewed 731 times
- AuthorPosts
- July 9, 2018 at 10:46 am #2
SEMirzaKeymasterOffline- Threads: 245
- Posts: 333
- Total Posts: 578
- Join Date:
May 5, 2018 - Location: Kashmir
Re: زرداری بھی فرار
مسرور حفیظ بھائی
خبر دینے پر آپکا بہت شکریہ۔
جہاں تک زرداری کے دبئی فرار ہو جانے کا تعلق ہے تو یہ کہنا چاہوں گا اب اِس وقت مسٹر ٹین پرسینٹ سمیت ہواؤں کا رُخ بھانپ کر ماضی کے بدعنوان حکومتی مہرے پاکستان سے فرار ہوچکے ہیں یا فرار کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مسٹر ٹین پرسینٹ جیسی عالمی شہرت رکھنے والا آصف زرداری ماضی میں نواز گروپ کے ساتھ مِلی بھگت کی بنا پر اپنے آپ کو نیب کے شکنجے سے بچا پایا لیکن اب نواز خود جیل کی ہوا کھائے گا تو پھر زرداری کو بھی اپنے خلاف سب کے سب کیس دوبارہ کھلتے نظر آ رہے ہیں۔ اِس کا اور اِس کی بد عنوان بہن فریال تالپور کا ای سی ایل میں نام آ جانا اِس بات کی طرف اِشارہ ہے کہ اب پیپلز پارٹی کے برے دِنوں کا آغاز ہو چکا ہے اور ابتداء پیپلز پارٹی کے بڑے ذمہ داروں سے ہوئی ہے۔
خلیجی بڑوں کا پاکستان کے ساتھ تبدیل ہوتا ہوا رویہ اب اِس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ اُن کو لیز پر دی گئی زمین کب واپس لے لی جائے۔ باقی ایک مُجرمانہ شہرت کے ایک پاکستانی شہری کو کِسی بھی طرح کی سیاسی پناہ تو دور کی بات ہے، کوئی بھی ملک اُس کی حمایت میں آواز بلند نہیں کرے گا چاہے اُن کے مملک میں اربوں کی سرمایہ کاری ہی کیوں نہ کی گئی ہو۔ منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی سطح پر ہر سال قوانین میں بہتری لائے جانے کی بنا پر اِس وقت پاکستان سے لوٹی ہوئی رقم کو ہنڈی کے ذریعے دبئی، بریطانیہ یا کِسی اور مُلک سے واپس لانا اب آسان ہو گیا ہے۔
زرداری سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی حالانکہ یہ ڈیل کی اُمید رکھتے ہوئے فرار ہوا ہے۔ یہ یا تو نِکال دیا جائے گا یا پھر قانونی طریقے سے ایک مُجرم کی طرح پاکستان واپس لایا جائے گا۔
- AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.

