Thread: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن عہدے سے برطرف

Home Page Forums Chit-Chat-گپ شپ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن عہدے سے برطرف

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #2
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن عہدے سے برطرف

     ہماری دس سالہ جمہوریت کے انگنت   فوائد میں سے کُچھ  فوائد عوام کی نظر سے پوشیدہ رہے  ہیں جو اب آکر دھیرے دھیرے ہماری ترقی پذیر قوم پر آشکار ہو رہے ہیں۔ مغرب سے درآمد شدہ یہ جموریت ہمارے معاشرے میں آکر موم کی ناک جیسی حیثیت احتیار کر لیتی ہے جِسے ہمارے سیاسی لیڈران اپنے پیدا کردہ  من چاہے مسائل پر چپکا کر اپنا من پسند مطلب یا کام نِکال لینے کے ماہر ہیں۔ مغربی تہذیب کی یہ ایجادجب سےہم پر مسلط کی گئی ہےتب سے ہم نے ایک جمہوری چور دروازے کے انوکھے اِستعمالات کے مُظاہرے دیکھے ہیں۔ یہ جمہوری چور دروازہ خواتین کے لیے رزرو نشستوں کے کوٹے کا ہے۔ 

     ہم یہ بھی  دیکھتے ہیں کہ خواتین کی شرح خواندگی ہم مردوں سے کہیں زیادہ ہے اور گذشتہ کئی دہائیوں سے تعلیم کے میدان میں خواتین نےمردوں کو کہیں پیچھے چھوڑ رکھا ہےبلکہ دیگر فنون کے میدان میں بھی قابلیت کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں تو پھر خواتین پر رزرو  سیٹوں کے کوٹے کا رحم کھانے جیسے بہانے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ ہماری اشرافیہ سے خواتین کو الیکشن کے ذریعے سامنے لایا جاتا ہے اور پسِ پردہ یہی رزرو سیٹوں کا ہتھیار اِستعمال کیا جاتا ہے ، کیوں؟ 

    اپنی قابلیت کو  مدِ نظر رکھتے ہوئے جب محترمہ فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بے نظیر جیسی خواتین انتحاب لڑ کر آگے آ سکتی ہیں تو پھر جمہوریت کی آڑ میں عام  خواتین کے ساتھ یہ بندر بانٹ کیوں؟عام خواتین کو بھی ایسا موقع فراہم کیا جانا چاہیے ورنہ ہم یہ سمجھ لیں گے کہ خواتین کو مساوی حقوق فراہم کر دینے کے موقع پر ہماری رائج شدہ جمہوریت اندھی ہو جاتی ہے۔

     یہ اِسی جمہوری بندر بانٹ کا نتیجہ ہے کہ سیاسی میدان میں بیوی، بھاوج، لڑکی اور بھتیجی یا پھر بھانجی جیسے رشتہ داروں  کی رزرو  نشت کی اُمیدوار کے طور پر ایک لائین لگا دی جاتی ہے۔ خواتین سے معذرت کے ساتھ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی خواتین سے کوئی قابلِ قدر کام  بھی نہیں لیا جاتا ماسوائے ٹاک شوز میں بے تحاشہ شور مچانے کے۔

     فرزانہ راجہ اور ماروی میمن جیسے کِردار بھی رزرؤ سیٹ پر آئے ۔ یہ وہ ہیر ے ہیں  جو ضرورت پڑنے پر  ذاتی مفاد کے لیےسب کُچھ داؤ پر لگا دینے سے یا پھر انتہائی قدم اُٹھا لینے سے بھی نہ چوکیں۔ اُنہی سے قومی خزانے میں سیندھ لگانے کا کام بھی لے لیا جاتا ہے۔ ایساسب کُچھ جمہوریت کے پردے میں ہی ہوتا آیا ہے۔اور پھر مزید کمال یہ بھی کہ انہی انمول ہیروں  میں سےبعض ایسی بھی ہیں جو صِرف جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطر جمہوری شادیاں بھی رچا لیتی ہیں۔

    ماروی جی نے بھی بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ جیسا جمہوری فیڈر منہ کو لگا رکھا تھا۔جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کی خاطر قومی خزانے کے کرتا دھرتا اِسحاق ڈار  کو بھی اپنے دامِ الفت میں قید کر رکھا ہے۔اِس وقت اسحاق ڈار کے نہایت ہی کمزور دِل کو سہارا دینے کی خاطر خود بھی ایک وفاشعار، خِدمت گذار زوجہ کی طرح بریطانیہ میں موجود ہیں۔ 

     عدلیہ کے حکم کو ہمارا سلام کہ  جِس حکم کی عملداری پر نواز ٹولے کی ایک قوم کا خون چوسنے میں مگن جونک کو بے نظیر اِنکم سپورٹ فنڈ سے علحدہ کر دیا گیا۔ موصوفہ چپکے چپکے لیکن کمال ڈھٹائی سے اپنی حکومت ختم ہو جانےکے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کے رئیس کی کرسی سے چپکی ہوئی تھیں۔

    • This reply was modified 7 years, 6 months ago by SEMirza.
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Want to Reply to this topic?

It’s easy to register to this site.

Register Now