Thread: پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

Home Page Forums Latest Urdu News-تازہ اردو اخبار پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • #2
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

    @saleem-raza @shahidabbasi @nadaan @drjaved

    آفرین ہے جنرل صاحب

    آپ نے تو نہایت تپتے ہوئے مسائل پر مختصر لیکن جامع روشتی ڈالتے ہوئے انکا حل بھی بتا دیا ہے۔ یہ سب وہی مسئلے مسائل ہیں جو چار دہائیوں سے پاکستان کے عوام کے لیے ایک مستقل سردرد بنے ہوئے ہیں۔سیاسی قیادت تو ان کا ذِکر گول کر جاتی رہی ہے کیونکہ بادی النظر میں سیاست دان اِن مسائل کو حل کرنے کے بجائے بذاتِ خود بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوُث ہیں اور ان مسائل کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے آخر کار اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے سب افواجِ پاکستان پر تھوپ دیتے رہے ہیں۔

    آپ کے اِس بیان سے تمام سیاسی قیادت پر اب واضع ہو چکا ہے کہ حکومتِ وقت اور افواجِ پاکستان ایک جان ہو کر کس طرح اِن مسائل کو حل کرنے جا رہے ہیں۔

    پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے لیےیہ ایک پیغام بھی ہے۔ یہ جماعتیں  کِسی نہ کِسی طرح انتہا پسندوں حتی کہ دہشت گردوں کو بھی اپنا آلہِ کار بنائے رہتی تھیں۔نون لیگ کے تحریکِ طالبان پاکستان سے روابط، پیپلز پارٹی کے پی ٹی ایم اور باغی بلوچ تنظیموں سے تعلقات اور ایم کیو ایم کے سرحد پار بھارت سے تعلقات کو نا صرف قوم کے سامنے رکھا گیا ہے بلکہ مُلا فضل جیسے طالبانی دہشت گردوں کے والی کے لیے ایک لمحہِ فِکریہ ہے۔ اب اِن خود غرض ، اقرباء پروری میں ڈوبی ملکی وسائل لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے والی جماعتوں کواپنا قبلہ درست کر لینا چاہیے ورنہ ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 6 years, 8 months ago by SEMirza.
    #3
    Saleem Raza
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 146
    • Total Posts: 165
    • Join Date:
      April 13, 2018

    Re: پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

    شکریہ مرزا صاحب

    میں اس پر تھریڈ بنانے لگا تھا لیکن یہ نیکی آپکے حصے ہی لکھی تھی ۔۔۔۔27 فروری کا جو ذکر کیا جارہا ہے اس رات بھارت کا پاکستانی افواج نے بہت زیادہ نقصان کیا تھا ۔۔یہی وہ وجہ تھی ۔۔جس کی وجہ سے انڈیا کو چچ لگ  گئی تھی ۔۔۔۔۔ورنہ انڈیا کہاں خاموش رہنے والا تھا ۔۔۔۔۔خدا کا شکر ہے حکومت ہماری پارٹی کی نہیں تھی ورنہ میاں صاحب کی روائتی بزدلی کی وجہ سے انڈیا سے ساری عمر طعنے سننے کو ملتے ۔۔ویسے خنرل صاحب ہے دبنگ بندہ اس کو اگلا آرمی چیف ہونا چاہئے ۔۔۔۔۔

    :jhanda:

    #4
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

    شکریہ مرزا صاحب میں اس پر تھریڈ بنانے لگا تھا لیکن یہ نیکی آپکے حصے ہی لکھی تھی ۔۔۔۔27 فروری کا جو ذکر کیا جارہا ہے اس رات بھارت کا پاکستانی افواج نے بہت زیادہ نقصان کیا تھا ۔۔یہی وہ وجہ تھی ۔۔جس کی وجہ سے انڈیا کو چچ لگ گئی تھی ۔۔۔۔۔ورنہ انڈیا کہاں خاموش رہنے والا تھا ۔۔۔۔۔خدا کا شکر ہے حکومت ہماری پارٹی کی نہیں تھی ورنہ میاں صاحب کی روائتی بزدلی کی وجہ سے انڈیا سے ساری عمر طعنے سننے کو ملتے ۔۔ویسے خنرل صاحب ہے دبنگ بندہ اس کو اگلا آرمی چیف ہونا چاہئے ۔۔۔۔۔ :jhanda:

    سلیم رضاء بھائی،

    ہمارے ٹویٹر گروپس میں اس موضوع سے متعلقہ بحث چل رہی تھی۔چونکہ ٹویٹر جیسے فارم پر الفاظ کی ایک محدود تعداد کے اندر رہتے ہوئے اپنا مافی الضمیر بیان کرنا ہوتا ہے اور موضوع ذرا وضاحت طلب تھا اِسلیے میں نے بہتر سمجھا کہ یہاں تھریڈ بنا کر لنک وہاں دے دوں اور پھر میں نے یہی کیا۔

    جہاں تک آپکے تھریڈ بنانے کا تعلق ہے تو حضور، یہ فارم بھی تو آپ ہی کا فارم ہے اور رہے گا۔ جب چاہیں اپنی تھریڈ بنایئں۔ ویسے جنرل صاحب نے کم از کم دس سے گیارہ مسئلوں پر جواب دیے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اب بھی اسی موضوع پر ایک سے زیادہ تھریڈ بنائے جا سکتے ہیں۔۔۔۔۔تو پھر بسم اللہ کیجیئے

    بھارت کو ایسے وقت میں جب کہ ایک طرف پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہو اور دوسری طرف بھارت سرحد پر مسلسل چھیڑخانی کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بغاوت کو ہوا دے رہا ہے تو میاں صاحب کے لیے بھارت کو جواب دینا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ میاں صاحب کہ میاں صاحب کی مودی کے ساتھ دوستی اور بھارت میں کی گئی سرمایہ کاری کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔

    اور پھر جس طرح آج کل میڈیا اور حزبِ مخالف کا آپسی ماحول بنا ہوا ہے تو کیا خیال ہے جنرل صاحب کی جگہ اگر میاں نواز شریف ہوتے تو کِتنے فیصد سیاستدانوں نے اُن کا ساتھ دیتے ہوئے اُن کی ہاں میں ہاں ملانی تھی؟؟؟؟

    #5
    Saleem Raza
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 146
    • Total Posts: 165
    • Join Date:
      April 13, 2018

    Re: پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

    سلیم رضاء بھائی،

    ہمارے ٹویٹر گروپس میں اس موضوع سے متعلقہ بحث چل رہی تھی۔چونکہ ٹویٹر جیسے فارم پر الفاظ کی ایک محدود تعداد کے اندر رہتے ہوئے اپنا مافی الضمیر بیان کرنا ہوتا ہے اور موضوع ذرا وضاحت طلب تھا اِسلیے میں نے بہتر سمجھا کہ یہاں تھریڈ بنا کر لنک وہاں دے دوں اور پھر میں نے یہی کیا۔

    جہاں تک آپکے تھریڈ بنانے کا تعلق ہے تو حضور، یہ فارم بھی تو آپ ہی کا فارم ہے اور رہے گا۔ جب چاہیں اپنی تھریڈ بنایئں۔ ویسے جنرل صاحب نے کم از کم دس سے گیارہ مسئلوں پر جواب دیے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اب بھی اسی موضوع پر ایک سے زیادہ تھریڈ بنائے جا سکتے ہیں۔۔۔۔۔تو پھر بسم اللہ کیجیئے

    بھارت کو ایسے وقت میں جب کہ ایک طرف پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہو اور دوسری طرف بھارت سرحد پر مسلسل چھیڑخانی کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بغاوت کو ہوا دے رہا ہے تو میاں صاحب کے لیے بھارت کو جواب دینا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ میاں صاحب کہ میاں صاحب کی مودی کے ساتھ دوستی اور بھارت میں کی گئی سرمایہ کاری کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔

    اور پھر جس طرح آج کل میڈیا اور حزبِ مخالف کا آپسی ماحول بنا ہوا ہے تو کیا خیال ہے جنرل صاحب کی جگہ اگر میاں نواز شریف ہوتے تو کِتنے فیصد سیاستدانوں نے اُن کا ساتھ دیتے ہوئے اُن کی ہاں میں ہاں ملانی تھی؟؟؟؟

    مرزا صاحب ۔۔۔۔

    مجھے اس بات کا علم نہیں کہہ کتنے لوگ میاں صاحب کی ہاں میں ہاں ملاتے ۔۔۔لیکن یہ خدشہ ضرور ہے کہہ شائید ہم اب تک گاو ۔مامتا کی پوچھا کر رے ہوتے ۔۔۔۔۔حکومت چاہئے میاں صاحب کی ہوتی یا زرداری کی ۔۔۔ان لوگوں نے انڈیا کو جواب نہیں دینے دینا تھا ہر صورت فوج کا مورال ڈون کرنا مقصود تھا ۔۔۔۔۔۔۔اج بھی جب میں نے جنرل غفور کی پریس کانفرنس سننی ہے تو جنرل کی باڈی لینگویج سے یہ بات عیاں ہوتی ہے ۔۔کہہ ہم سے ٹکراو گے تو پاش پاش  ہو جاو گے ۔۔۔۔

    #6
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

    مرزا صاحب ۔۔۔۔ مجھے اس بات کا علم نہیں کہہ کتنے لوگ میاں صاحب کی ہاں میں ہاں ملاتے ۔۔۔لیکن یہ خدشہ ضرور ہے کہہ شائید ہم اب تک گاو ۔مامتا کی پوچھا کر رے ہوتے ۔۔۔۔۔حکومت چاہئے میاں صاحب کی ہوتی یا زرداری کی ۔۔۔ان لوگوں نے انڈیا کو جواب نہیں دینے دینا تھا ہر صورت فوج کا مورال ڈون کرنا مقصود تھا ۔۔۔۔۔۔۔اج بھی جب میں نے جنرل غفور کی پریس کانفرنس سننی ہے تو جنرل کی باڈی لینگویج سے یہ بات عیاں ہوتی ہے ۔۔کہہ ہم سے ٹکراو گے تو پاش پاش ہو جاو گے ۔۔۔۔

    جی ہاں، جیسا کہ آپ نے اشارہ دیا ہے   جب بھی ایسا موقعہ آیا جب برسرِ اِقتدار سیاسی قیادت کی طرف سے بھارت کو ایک مُناسب اور بروقت جواب دینے کے بجائے مون برت رکھ لیا جاتا ہے۔حکومتِ وقت کی خاموشی  اور پھر اُس خاموشی کا بھرپور ساتھ میڈیا بھی دیتا آیا ہے۔بجائے اس بات کے کہ عوام کو حقیقتِ حال سے روشناس کیا جائے میڈیا، عوام کی توجہ ہٹاؤ  جیسے سِکہ بند فارمولے پر مصروفِ عمل ہو جاتا ہے۔کہا جا سکتا ہے میڈیا کے ایجنڈے پر لگی بندھی مراعات اور لفافے اگر نہ ہوتے تو بہت ممکن ہے عوام کو یہ اندازہ دے دیا جاتا کہ بھارت کو جواب دینے کے موقع پر سیاسی قیادت خود کیوں خاموش رہتی ہے۔

    ہم نے دیکھا ہے، جنرل کیانی، راحیل شریف اور اب   جنرل آصف غفورکو وضاحت کا کام  سونپ دیا جاتا ہے جو کہ درست عمل نہیں بلکہ سِول قیادت کی اپنے فرائضِ منصبی سے رودگردانی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات جیسے بھی رہے ہوں اُن تعلقات کی صوابدید ہماری وزارتِ خارجہ اور براہِ راست وزیرِ اطلاعات کی ہوتی ہے نہ کہ فوج کے علِاقات عامہ ادارے کی۔ہاں یہ ضرور ہے بعض معاملات جیسے دِفاعِ وطن سے براہِ راست متعلقہ ہو تو اُس بارے کچھ  وضاحت فوج کی طرف  سے آجانا ضروری ہو جاتا ہے لیکن دیکھا جائے تو یہ ذمہ داری بھی وزارتِ دِفاع کے کندھوں پر ہونی چاہیے جو کہ نہیں ہوتی۔

     گزشتہ دس برسوں میں زرداری اور پھر نواز شریف کی توجہ ایک دوسرے پر الزام تراشی اور سیاسی جوڑ تور کے علاوہ مُلکی اور قومی اہمیت کے معاملات پر کم ہی رہی ہے۔طرہ یہ بھی کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی اعلی  قیادت  نے اپنے اپنے دورِ اقتدار میں کئی ایک وزارتوں کے قلم دان اپنے پاس رکھے ہیں لیکن پھر بھی خاموش رہے اور میڈیا کو بھی بولنے نہیں دیا۔

    اِسی بات کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے، آج بلاول زرداری نے اپنی پریس کانفرینس میں اِس بات پر  زور دیا ہے کہ یہ بیان میڈیا پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کیوں دیا اور عمران خان نے کیوں نہیں؟

    یہاںمیں یہ بات ضرور کہنا چاہوں گا حزبِ احتلاف کا حکومت کے ساتھ جاری روئیہ جو کہ نافرمانی اور عدم تعاون کی ایک تحریک کہا جا سکتا ہےکو اگر مدِّنظر رکھیں تو جو بیان ایک جنرل نے دیا اگر وہی الفاظ عمران خان کہتا تو کیا یہ لوگ سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے اسکا خیر مقدم کرتے؟

    میرا خیال ہے کہ ہرگِز نہیں بلکہ اِس وقت ہمیں بھانت بھانت کی راگنیاں سننے کو مل رہی ہوتیں۔

    میں آپکی بات کی بھرپور تائید کرتا ہوں کہ انہوں نے تو اُلٹا اپنی منفی بیان بازی سے حکومت پر تنقید اور فوج کا مورال گرانے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دینا تھی۔

      دُکھ اور افسوس کا مقام  ہے جب دونوں بڑی سیاسی جماعتیں اپنی بدعنوانی سے عوام کی توجہ ہٹائے رکھنے کے لیے اور وہ بھی اس وقت جب ملک ایک کڑی آزمائش سے گزر رہا ہو،  یہ جماعتیں  مُلک اور قوم کے مفاد کو مقدم نہ جانیں اور حکومت ِ وقت کا ساتھ نہ دے کر اپنی اپنی کھال بچانے کی فِکر میں مگن رہیں۔ 

    • This reply was modified 6 years, 8 months ago by SEMirza.
    • This reply was modified 6 years, 8 months ago by SEMirza.
    #7
    Cyra
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 10
    • Posts: 21
    • Total Posts: 31
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

    بلاول زردای بار بار اس بات کو دہراتا رہا کہ یہ بیان فوجی جرنیل نے کیوں دیا، عمران خان یا سیاسی قیادت کو دینا چاہیے تھا۔

    اس کے علاوہ فوج بارے پی ٹی ایم بہت پراپیگینڈا کرتی آئی ہے کہ مدرسوں کے زریعےدہشت گردوں کی تربیت فوج خود کرتی ہے اوراُلٹا منظور پشتین پر الزام لگاتی ہے۔

    ظاہرسی بات ہے فوج کو ہی اس اِلزام کا جواب دینا بنتا تھا۔

    جنرل غفور کی پریس کانفرنس پر اعتراض اُٹھانے والے بلاول زرداری نے عوام کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بالکل ایسا ہی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے دور میں بھی ہوا کرتا تھا؟

    • This reply was modified 6 years, 8 months ago by Cyra.
    • This reply was modified 6 years, 8 months ago by Cyra.
    • This reply was modified 6 years, 8 months ago by Cyra.
    #8
    Saleem Raza
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 146
    • Total Posts: 165
    • Join Date:
      April 13, 2018

    Re: پی ٹی ایم کیلئے مہلت اب ختم ہوگئی، ترجمان پاک فوج

    ن لیگ جو کہہ ہماری پارٹی ہے ۔۔۔اور پی پی پی ۔۔بری طرح کرپشن کی وجہ سے نیب کے بھنور میں گر چکی ہیں ۔۔۔مخلتف بیان بازی  اور یہ بہانے صرف آپنی سیاست چمکانے کے لیے کئے جارے ہیں ۔۔مجھے بہت خوشی ہے کہہ فوج نے اس معاملے کو ٹیک آوور  کر لیا ہے ۔۔ورنہ پھر ہم مفاہمت کے چکر میں ایک اور ایم کیو ایم ۔اور تحریک طالبان کاظہور دیکھ رے تھے ۔۔

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Want to Reply to this topic?

It’s easy to register to this site.

Register Now