@maliksaab @shehzad27 @shahzad63 @masroirbahrain @zobie24
درحقیقت یہ خبر ہم پاکستانیوں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان اِس نوعیت کے ایک اہم معاہدے کے طے پا جانے کی اِس خبر سے مُجھے مرحوم ایوب خان کے دور کا پاکستان، ترکی اور ایران کے مابین طے پانے والا ایک اہم معاہدہ یاد آ گیا جِسے آر سی ڈی کے نام سے ہم جانتے ہیں۔
پاکستان اور چین میں ایسے کئی ایک مُعاہدے ہو چکے ہیں۔ اگرچین، پاکستان اور ترکی کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ ایک انتہائی اہم پیش رفت ہو گی۔ ایسا کرنا دِفاعی نقطتہِ نظر سے ہم پر ضروری ہو چکا ہے اور اِس کے ساتھ امریکہ اور اُس کے اتہادیوں سے دوری میں ہی ہمارے لیے بہتری ہے۔ ہمیں گلوبل ویلیج کا خناس اپنے ذہنوں سے دور کرنا ہو گا اور جو لوگ پاکستان میں اِس کا پرچار کر رہے ہیں اُن کی پروفائلنگ کرنے کے بعد اُنہیں پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن عناصر سمجھ کر اُن سے آئندہ مُعاملات کرنے ہوں گے۔