Thread:
پاکستان میں پہلی مرتبہ طاقتور کو کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان
Home Page › Forums › Crime & Punishment – جرم و سزاء › پاکستان میں پہلی مرتبہ طاقتور کو کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان
- This topic has 3 replies, 2 voices, and was last updated 7 years, 6 months ago by
SEMirza. This post has been viewed 716 times
- AuthorPosts
- July 6, 2018 at 3:48 pm #2
SEMirzaKeymasterOfflineThread Starter- Threads: 245
- Posts: 333
- Total Posts: 578
- Join Date:
May 5, 2018 - Location: Kashmir
Re: پاکستان میں پہلی مرتبہ طاقتور کو کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان
@maliksaab @saleem-raza @shehzad27 @shahzad63 @masroirbahrain @zobie24
بلاشبہ عمران خان کا کہنا درست ہے۔ آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسے شخص کو سزا سنائی گئی ہے جو پاکستان کو خارجہ امور میں اور مالی طور پر سب سے زیادہ نقصاندہ ثابت ہوا۔یہ اِس بات کی طرف بھی اِشارہ ہے کہ ہمارا الیکشن کمیشن اورمتعلقہ اِدارے آسانی سے یرغمال بنائے جا سکتے ہیں اور وہ بھی اِس حد تک کہ ایک مافیہ ڈان تین بار مملکتِ خُداد پاکستان کا وزیرِ اعظم مُنتحب ہو جائے اور پھر لگ بھگ چونتیس برس پاکستان کے سیاہ و سفید کا مالک ہو کر اپنی اور اپنے رشتہ داروں کے بنک اکاؤنٹ پاکستان کے قومی خزانے سے چرائے گئے سرمائے سے بھر دے اور غیر ممالک میں ان گنت جائدادوں کا مالک خود بھی ہو جائے اور اپنےعزیزوں کو بھی بنا دے۔
ہم پاکستانیوں کو اِس مافیہ ڈان سے نجات دِلانے میں ہماری اِس وقت کی آزاد عدلیہ کابہت بڑا کِردار ہے۔ہم اپنی عدلیہ اور ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ مافیہ ڈان نواز شریف کو اِس ذِلت آمیز شکست آخر کار اُس شخص کے ہاتھوں ہوئی جِسے ون مین پارٹی کہہ کر اُس کا تمسخر اُڑایا جاتا تھا۔ وہ یعنی عمران خان بھی اپنی دھن کا اِتنا پکا ثابت ہوا کہ جو کُچھ بھی آج تک کہا وہ اُس نےکر دِکھایا۔ہم قائدِ پاکستان فورم پر موجود سب ساتھی عمران خان کو شیر کے شکار پر مُبارکباد بھی دیتے ہیں اور اُس کے اپنے ناقابلِ شکست اِرادے اورصاف نیتی کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتے ہیں۔
July 6, 2018 at 10:19 pm #3
Masroor HafeezParticipantOffline- Member
- Threads: 6
- Posts: 6
- Total Posts: 12
- Join Date:
April 21, 2018 - Location: Middle East
Re: پاکستان میں پہلی مرتبہ طاقتور کو کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان
مرزا صاحب کچھ زیادہ ہی تعریف کے پل باندھ دئے آپ نے عمران نیازی کے لئے، جو پیرنی کی شکل میں مصیبت ساتھ باندھ لی ہے اس کے بارے میں کیا رائے ہے آپ کی۔
- 1
- SEMirza liked this post
July 7, 2018 at 9:05 am #4
SEMirzaKeymasterOfflineThread Starter- Threads: 245
- Posts: 333
- Total Posts: 578
- Join Date:
May 5, 2018 - Location: Kashmir
Re: پاکستان میں پہلی مرتبہ طاقتور کو کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان
@mhafeez @shehzad27 @shahzad63 @maliksaab
حفیظ بھائی
حقائق پر مبنی صورتِ حال بیان کی ہے۔ جب ہمارے مُلک میں مُحبِ وطن سیاست دانوں کا فُقدان ہو اور پھر اِنہی میں سے ایک اُٹھ کر عوامی خواہشات اور بنیادی ضروریات کو مقدم جان کر اولیت دیتے ہوئے پورا کر دے توپھر ہمار بھی یہ فرض ہو جاتا ہے کہ ہم کم از کم اُسکی حوصلہ افزائی کے لیے چند تعریفی کلمات کہہ دیں۔
عمران کی تیسری شادی شرعی طریقہ سے مُطابقت اورطرفین کی باہم رضا مندی سے طے ہوئی ہے۔ ہمارے دینی و مذہبی اکابر نے تا حال کِسی بھی طرح کا اعتراض نہیں اُٹھایا البتہ عمران خان سے سیاسی چپلکش اور عناد رکھنے کی بنا پر عمران خان کے سیاسی مُخالفین نے اُس کی تیسری بیوی پر، جب سے وہ عمران خان کے نِکاح میں آئی ہے ، لچر، نیچ اور گندے القابات و الزامات کی بوچھاڑ کر رکھی ہے۔ کوئی بھی صحیح الدماغ مسلمان جو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کی تکریم جانتا ہو ایسا ہرگز نہیں کرے گا جیسا نواز ٹولہ کرتا آیا ہے۔
میں اپنے تمام بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن سیاسی مخالفت میں ہمیں اِس حد تک نہیں جانا چاہیے جہاں ہم کِسی بے گناہ اور بے قصور عورت کی عزت کو نشانہ بنا لیں۔
عمران خان کی تیسری بیوی نہ تو سیاسی طور پر سرگرم ہے،نہ ہی سیاسی جلسے جلوسوں میں مُخالفین کو اپنی لسانی طوالت و دروغ گوئی کا نشانہ بناتی ہے اور نہ ہی اُس کا ماضی داغدار ہے۔ پھر اُسے گرِے ہوئے القابات سے کیوں نوازا جائے؟
بہت شکریہ
- AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.

