Thread: پاکستان میں ماحول دوست پینگولین کی 70 فیصد سے زائد آبادی معدوم

Home Page Forums Ecology-ماحولیات پاکستان میں ماحول دوست پینگولین کی 70 فیصد سے زائد آبادی معدوم

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #2
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: پاکستان میں ماحول دوست پینگولین کی 70 فیصد سے زائد آبادی معدوم

    @shahidabbasi @saleem-raza @nadaan

    جب پینگولئین کو کھولتے ہوئے پانی میں ڈال گیا تو اس نے تکلیف سے ایک نا قابل بیان چیخ ماری اور اس کی لمبی زبان باہر نکل آئی۔۔۔

    مندرجہ بالامضمون میں لِکھے الفاظ اُس شخص کے ہیں جو اِطلاع کے مُطابق پینگولین کے ایک سمگلر کو گرِفتار کرنے والی ٹیم کے ساتھ  گئے۔کِتنے افسوس کی بات ہے جب پینگولین کو کھولتے پانی میں ڈالا گیا تبھی یہ لوگ حرکت میں آئے اور اُسے گرفتار کیا۔ سوال یہ ہے کہ پینگولین کو اِس طرح نظروں کے سامنے مارے جانے سے پہلے ہی مجرم کو گرفتار کیوں نہ کیا؟

    یہ اِس بات کی واضع دلیل ہے کہ بحثیت مجموعی پاکستانی قوم معمولی فائدے کی خاطر جنگلی حیات کی جان لے لیتی ہے یعنی ظالم، خود غرض اور لالچی ہو چکی ہے۔ایسے لوگ سزا کے طور پر جرمانہ ادا کرنے کے بعد بھی باز نہیں رہتے اور موقع ملنے پر اسی ظلم پر کاربند رہتے ہیں۔جب تک سزا ئیں سخت نہ ہوں  ایسا ظلم ہوتا رہے گا۔

    ذاتِ باری تعالی نے اپنی مخلوک کے ذمہ کوئی نہ کوئی کام لگا رکھا ہے۔ پنگولین کی خوراک دیمک ہے۔ جن علاقوں سے یہ جانور ناپید ہوا وہاں ماحولیاتی توازن بگڑنے کی وجہ سے دیمک زیادہ ہوئی جس سے انسانی املاک کو نقصان پہنجانا شروع ہو چکا ہے۔ یہ ناسمجھ لوگ بتائے جانے پر بھی سمجھنے کو تیار نہیں  کہ پینگولین کی آبادی کم پڑ جانے یا ختم ہو جانے سے عوام کو اب دیمک جیسی آفت کا سامنا  ہونے لگا ہے۔لالچ نے انکی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

    کاش ہماری حکومتوں کو تعلیم کے فروغ کی اہمیت کا پوری طرح احساس ہو جائے اور عوام کو بھی سمجھنا ہو گا کہ تعلیم کے حصول کا شوق پالیں تاکہ انہیں بھی اس بات کابہتر طور پر احساس ہو جائے کہ تعلیم کا فقدان ہمیں کِس کِس شکل میں تقصان سے دوچار رکھ سکتا ہے۔

    • This reply was modified 6 years, 9 months ago by SEMirza.
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Want to Reply to this topic?

It’s easy to register to this site.

Register Now