Thread: ’قصہ ایف 16 ’مار گرانے‘ کا!‘

Home Page Forums Defense-دِفاع ’قصہ ایف 16 ’مار گرانے‘ کا!‘

Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)
  • Author
    Posts
  • #2
    Saleem Raza
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 146
    • Total Posts: 165
    • Join Date:
      April 13, 2018

    Re: ’قصہ ایف 16 ’مار گرانے‘ کا!‘

    قصہ ایف 16 مار گرانےکا

    یہ تو طے ہے کہ میگزین ‘فارن پالیسی’ کی نمائندہ پینٹاگون لارا سیلیگمن آج کل بھارتی میڈیا کے شدید قوم پرستانہ حلقوں میں کسی بھی طور پر پسندیدہ صحافی تصور نہیں کی جارہی ہوں گی۔

    فارن پالیسی ڈاٹ کام میں اپنے مضمون میں انہوں نے امریکی افسران کے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق ان افسران نے پاک فضائیہ کے فعال ایف 16 طیاروں کو گنا ہے، جس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی ایف 16 طیارہ رواں سال 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ نہیں ہوا تھا۔

    14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والے اور وہیں پر پلے بڑے نوجوان نے پلوامہ میں خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 40 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ بھارت نے اس واقعے کی ذمہ داری پاکستان میں موجود جیش محمد پر ڈالتے ہوئے 26 فروری کو پاکستان میں جیش محمد کے مدرسے کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا۔

    جہاں بھارت کی جانب سے یہ دعوٰی سامنے آیا کہ انہوں نے جیش محمد کے 300 جنگجو کو مار کر بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے، وہیں پاکستان نے فوری طور پر اس دعوے کو مسترد کردیا، اور کہا کہ جب پاکستانی طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کا پیچھا کیا تو وہ اپنے پے لوڈ گرانے پر مجبور ہوئے جس کے نتیجے میں چند درختوں کو ہی نقصان پہنچا۔

    تاہم، مشرقی پڑوسی کی جانب سے کی گئی فضائی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی پر پاکستان جواب دینے کے لیے پُرعزم نظر آیا اور اگلے ہی دن بھارتی فوج اور انتظامیہ پر ٹارگٹ لاک کیا اور مقبوضہ کشمیر کے غیر آباد علاقے میں فائرنگ کی۔

    پاکستان نے یہ واضح کیا کہ بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، بلکہ فضائیہ کے اثاثوں میں سے ’اسٹینڈ آف‘ (دُور سے وار کرنے والے) ہتھیاروں کو استعمال کیا اور اپنی ہی فضائی حدود میں رہتے ہوئے اہداف کو منتخب کیا تاکہ سرحد کی دوسری طرف جانی نقصان نہ ہو۔

    اس آپریشن کے دوران ایک یا ممکنہ طور پر 2 بھارتی طیارے لائن آف کنٹرول عبور کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوئے جن کا پیچھا کیا گیا اور پاکستانی فضائیہ نے دعوٰی کیا کہ اس نے دونوں بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے۔

    مگ 21 بائیسن کی تباہی کی تصدیق پاکستان میں گرنے والے اس کے ملبے کی وجہ سے ہوگئی جبکہ آزاد کشمیر میں خود کو ایجکٹ کرنے والے پائلٹ ہندوستان ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کو حراست میں لیا گیا۔ پاکستانیوں کے مطابق دوسرا طیارہ جو ممکنہ طور پر ایس یو 30 تھا وہ بھارت کی طرف گرا۔

    قریب 60 گھنٹوں بعد بھارتی ونگ کمانڈر کو بھارت کے حوالے کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے چند حلقوں کی جانب سے یہ دعوٰی کیا جانے لگا کہ بھارتی پائلٹ نے خود نشانہ بننے سے قبل پاک فضائیہ کے ایف 16 طیارے کو مار گرایا تھا، لیکن پاکستان نے تحقیر آمیز طور پر اس دعوے کو یکسر مسترد کردیا۔

    مگر بھارتی حکام سے زیادہ وہاں کے میڈیا نے مسلسل اس من گھڑت کہانی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا کہ پاکستانی ایف 16 طیارہ یقینی طور پر مار گرایا گیا ہے۔ ایک ٹی وی شو کے میزبان کو اس وقت شرمندگی اٹھانا پڑگئی جب ان کے ایک ماہر نے براہِ راست ٹی وی نشریات پر یہ واضح کیا کہ تباہ شدہ طیارے کے انجن کا ملبہ ایف 16 طیارے کا نہیں ہوسکتا، اور پھر اس کی وجہ بھی بتائی۔

    لیکن اس کے باوجود بھی دیگر ٹی وی میزبان اور یہاں تک کہ چند اخبارات بھی اس دعوے کو دہراتے رہے۔ صورتحال یہ تھی کہ بھارتی فضائیہ کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے نیچے گرکے تباہ ہونے اور اس میں سوار 6 اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کو بھی اتنی زیادہ توجہ نہیں دی گئی جتنی کہ اس پر دینی چاہیے تھی۔

    حالانکہ ہیلی کاپٹر کی تباہی کا واقعہ بھی 27 فروری کو ہی پیش آیا تھا جب بھارتی اور پاکستانی طیارے فضا میں ایک دوسرے کے خلاف کارروائی کررہے تھے۔ ابتدائی طور پر کہا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا، تاہم بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ ممکن ہے کہ اس ہیلی کاپٹر پر خود بھارتیوں نے غلطی سے میزائل حملہ کرکے مار گرایا ہو، لیکن بھارتی میڈیا میں اس معاملے کو بہت ہی محدود جگہ دی گئی۔

    سیلیگمن اپنے مضمون میں کہتی ہیں کہ ممکن ہے کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن نے اپنے ہتھیاروں کو پاک فضائیہ کے ایف 16 پر لاک کیا ہو اور ان کا ماننا ہو کہ انہوں نے طیارے پر وار بھی کیا مگر امریکی ’گنتی‘ یہ اب ثابت کرچکی ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

    اب یقینی طور پر یہ سوال کئی لبوں پر ہوگا کہ بھارتی فوج کی ایک اور ناکامی کی خبر کے بعد، کیا بھارتی وزیرِاعظم مودی اب کچھ اور کرنے کا سوچیں گے؟ اس سے پہلے پاکستانی زمین کو ’نشانہ‘ بنانے کے ان کے فیصلے کو انتخابات میں ان کی کامیابی کی امیدیں بڑھانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

    جب پلوامہ حملہ ہوا تو اس وقت بی جے پی اور نریندر مودی کے حالات بھلے ہی اچھے نہ ہوں مگر حکمران جماعت سے ہمدردی رکھنے والے بڑے بڑے میڈیا اداروں نے جیش محمد کے خلاف بھارتی فوج کی کارروائی میں ’کامیابی‘ کا جو راگ الاپنا شروع کیا اس نے بلاشبہ پارٹی کی صورتحال کو بہتری کی جانب موڑنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

    غلطی پر غلطی کرنے والی کانگریس جو اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایک ساتھ 3 لڑائیاں لڑنے جا رہی ہے، ایک طرف بی جے پی سے، تو دوسری طرف اتر پردیش میں بہوجن سماج پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے اتحاد سے مقابلہ کرے گی، جبکہ تیسری طرف دہلی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے خلاف انتخابی مقابلہ لڑے گی۔ چنانچہ بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے بالاکوٹ حملے اور کانگریس کے غلط فیصلوں کے باعث حکمران جماعت پر دباؤ ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

    اب تک ہونے والے تمام سروے یہ بتاتے ہیں کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں کم مارجن کی انتخابی کامیابی کے باوجود بی جے پی کے لیے حکومت تشکیل دینے کی توقعات روشن ہیں۔ لہٰذا ہم صرف یہ توقع ہی کرسکتے ہیں کہ مودی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد تمام جارحانہ ارادے ایک طرف رکھ دیں گے۔

    ایٹمی ہتھیاروں سے لیس جنوبی ایشیا میں آگے بڑھنے کا طریقہ یہی ہے کہ مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے اور پاکستان اور بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور دہشتگردی کو ایجنڈے کا اہم حصہ بنانے کے ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بگاڑ کا باعث بننے والے تمام تر معاملات پر لچک کا مظاہرہ دکھایا جائے۔

    بھارت کو غربت اور اس سے متعلق دیگر مسائل کا سامنا کرتی اپنی 100 کروڑ سے زائد آبادی کی خاطر یہ سوچنا ہوگا کہ خطے میں امن ہی ایک ایسے ماحول کو یقینی بناتا ہے جہاں حقیقی اور معنی خیز ترقی ممکن ہوپاتی ہے۔

    جبکہ بی جے پی کے تعینات کردہ آرمی چیف جنرل بپن راوت نے جس طرح کشمیری عوام کی مرضی کو روندھنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے کشمیریوں میں مزید جارحیت کا رجحان بڑھے گا اور وہ مایوس ہوکر پُرتشدد مزاحمتی اقدامات کریں گے۔

    پاکستان کو بھی یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں مدد کرنے کا بہترین طریقہ ان کی سفارتی اور اخلاقی مدد کرنا ہے۔ آج بین الاقوامی ماحول کا تقاضہ ہے کہ اس سے بڑھ کر اگر کچھ کیا گیا تو اس سے معاملہ مزید بگڑے گا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے قانونی جواز کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔

    طبل جنگ بجانے کے بجائے مصالحت کی راہ زیادہ سے زیادہ مفادات کے حصول میں مددگار ہوتی ہے اور یہی وہ واحد راستہ ہے جو آگے لے جاسکتا ہے۔

    ڈان اردو نیوز یہ مضمون 6 اپریل 2019ء کو ڈان اخبار میں شائع ہوا۔

    ان انڈین کو جب تک گردن سے پکڑ  اس جگہ کو دکھانے کا نہیں کہا جائے گا یہ اس طرح کی بکواس بازی کرتے رہیں گے ۔۔۔۔۔میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں انڈین کو عبرت ناک شکت ہضم نہیں گی ۔۔۔۔۔مووی دیکھ دیکھ یہ حقیقی دنیا کو بھی مووی ہی سمجنے لگ گئے ہیں ۔۔۔۔اور ڈھٹائی کی نچھلی سطح کو جالگے ہیں ۔۔جہنوں نے  سرجیکل سٹرائیک  سے لیکر  ایئر سٹرائیک تک سبق نہئں سیکھا ۔۔۔تو آپ سے اندازہ لگائیں کہہ دشمن کتنا گھیٹا اور کمینہ ہے ۔

    #3
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    اندازہ ہے کہ آئندہ ہفتے میں بھارت کچھ ایسا کرنے والا ہے کہ کوئی حادثہ بھارت کی حدود کے اندر واقع ہو جِس میں جانی نقصان اِتنا ہو کہ بھارتی   غم و غُصے سے پاگل ہو کر پاکستان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔بھارتی میڈیا نے کبھی بھی پاکستان کے خلاف آگ اُگلنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ اِس دفعہ بھی وہ ایسا ہی شور و غوغا کریں گے۔ اِسی پاکستان دشمنی کی فضا ء کا فائدہ اُٹھا کر مودی اپنی عوام سے ہمدردی کا ووٹ لینا چاہتا ہے۔

    جہاں تک پاکستان کی حدود کے اندر بری یا فضائی حملے کا اندیشہ ہے تو خطرہ تو ضرور ہے لیکن اب اُتنا نہیں رہا کیونکہ ہماری بری، فضائی اور بحری افواج ہوُشیار ہو چکی ہیں  اسلیئے حملے کا مناسب اور بروقت دفاع کیا جا سکتا ہے۔ اگر اِس بار بھی ایک آدھ طیارہ گِرا لیا گیا تو سمجھ لیجیئے مودی الیکشن سے پہلے ہی الیکشن کی دوڑ ہار چکا ہے۔

    مودی کے لیے دِن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں۔ اب انہی چند دِنوں میں اُسے جو کرنا ہے وہ کرنا ہو گا ورنہ کہا یہ بھی جاتا ہے کہ مودی جیت ضرور جائے گا لیکن اُتنے مارجن سے نہیں جِس کی وہ توقع رکھتا ہے۔

    اِسی سِلسلے میں شاہ محمود قریشی کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔ شاہ صاحب کو یہ فیڈبیک مِلٹر ی اِنٹیلیجنس والوں سے ملی ہے ۔ ایسی اطلاعات کے فعال ذرایع میں سے ایک ذریعہ وہ لوگ بھی ہیں جو بھارت میں پلانٹ کیے گئے۔ اب وہ لوگ وہاں خاندان بنا کر رہتے ہیں لیکن درپردہ وہ پاکستانی ہیں اور ایسی اِطلاعات فراہم کرنا انہی لوگوں کا کام ہوتا ہے۔

    میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ مودی ہمت ہار چکا ہے لیکن ظاہر نہیں ہونے دے رہا۔کیونکہ مودی کو اچھی طرح معلوم ہو چکا ہے کہ بھارتی فوج اِس وقت بہت سے معاملات میں افواج سے پاکستان سے مقابلاً بہت پیچھے رہ گئی ہیں۔

    #4

    مرزا جی ۔۔

    پاکستان اب پہلے والا نہیں رہا  اس بات کا بھارت کو بھی معلوم ہے ۔۔۔ ورنہ بھارت اج تک پاکستان کو ہضم کر چکا ہوتا ۔۔۔۔ایس پی آر  کی بہتر حکمت عملی نے بھارت کی ڈھول بجا کر دنیا کو دکھا دی ہے ۔۔۔۔۔۔کہہ صرف سرکس کا شیر ہے ۔۔۔۔۔۔اب یہ آپنی عوام کو جھوٹ بیچ کر بے وقوف بنائیں گے اور انڈین عوام کی  اللہ کے فصل و کرم سے پہلے ہی فلمیں دیکھ دیکھ مت وجی ہوئی ہے ۔۔۔۔ان کو یقین نہیں آیا کہہ قسمت پلٹا کھا چکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔توسی فکر نہ کرو اللہ کے فصل و کرم سے  انڈیا سے مار نہیں کھاتے ۔۔۔۔

    #5
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: ’قصہ ایف 16 ’مار گرانے‘ کا!‘

    مرزا جی ۔۔ پاکستان اب پہلے والا نہیں رہا اس بات کا بھارت کو بھی معلوم ہے ۔۔۔ ورنہ بھارت اج تک پاکستان کو ہضم کر چکا ہوتا ۔۔۔۔ایس پی آر کی بہتر حکمت عملی نے بھارت کی ڈھول بجا کر دنیا کو دکھا دی ہے ۔۔۔۔۔۔کہہ صرف سرکس کا شیر ہے ۔۔۔۔۔۔اب یہ آپنی عوام کو جھوٹ بیچ کر بے وقوف بنائیں گے اور انڈین عوام کی اللہ کے فصل و کرم سے پہلے ہی فلمیں دیکھ دیکھ مت وجی ہوئی ہے ۔۔۔۔ان کو یقین نہیں آیا کہہ قسمت پلٹا کھا چکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔توسی فکر نہ کرو اللہ کے فصل و کرم سے انڈیا سے مار نہیں کھاتے ۔۔۔۔

    بیشک، دفاعی تناظر میں پاکستان اب پہلے والا پاکستان واقعی نہیں ہے۔

    جب پاکستان نے سینٹری فیوج بنا کر یورینئیم کی افزائش کی ابتداء کی تو بہت وایلا ہوا۔پاکستان نے پرواہ نہ کی اور جب کچھ تعداد میں ایٹم بم بنا لیے تو پھر اس نے اپنا ذاتی طیارہ بنانے اور بم کو ہدف پر جا کر گرانے کے لے مناسب طیارے چاہیں تھے۔ امریکہ مزید  ٖایف سولہ دینے سے انکاری ہوا اور ہماری اربوں میں ادا کی گئی رقم دبا کر بیٹھ گیا۔ چین ہماری مدد کو آیا۔ دونوں نےمل کر جے ایف سترہ تھنڈر بنایا۔ میزئلوں میں بہتریں نیویگیشن کا نظام بھی خود بنا کر لگایا۔ ڈرون بنائے۔ فرانس سے آبدوزیں لیں اور باقی کی کراچی یارڈ میں بنیں۔غرض یہ کہ پاکستان نے اپنا دِفاع مضبوط سے مضبوط تر کیا۔

    پاکستان نا چاہتے ہوئے بھی ایسا کرنے پر مجبور تھا۔ ہمیں تین اطراف سے دشمن نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور انہی کی وجہ سے ہمیں اپنے دفاع پر ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا پڑ تا ہے۔ جِس مسلمان مُلک نے اپنی فوج پر توجہ نہیں دی ان کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا۔افغانستان، عراق، سوریا، لیبیا اور پھر یمن اب کہاں ہیں۔ صرف اس وجہ سے یہ ملک ایسے انجام سے دوچار ہوئے کیونکہ انہوں نے اپنا دفاع مضبوط نہ رکھا۔ اگر پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے محفوظ ہے تو صرف اِس لیے کہ پاکستان اپنے دفاع کی طرف سے غافل نہیں رہا۔

     بھارت یہ سمجھ رہا تھا کہ جیسے آسانی سے اُس نے مداخلت کر کے بنگلہ دیش بنوا دیا اب بھی وہ اسی طرح ہمارے مشرقی بارڈر پر ہمیں نقصان دے سکتا ہے۔یہ بھارت کی بھول ثابت ہوئی اور اُلٹا دو ارب کے طیارے اور ہیلی کاپٹر کا نقصان کروا بیٹھا۔ پھر اس واقعہ کے بعد دنیا میں اُس کی بہت بے عزتی بھی ہوئی۔اگر ہم کمزور ہوتے تو بھارت کب کا ہمیں اپنا طفیلی بنا چکا ہوتا۔آپ درست کہتے ہیں۔ بھارت اس وقت اپنے نقصان اور بے عزتی کی بنا

      پربے بس نظر آتا ہے لیکن یہ خاموشی زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہے گی۔ بھارت چاہے اپنے ملک میں یا پھر ہم پر حملے کی صورت میں کوئی نہ کوئی ڈرامہ ضرور کرے گا۔

    #6

    مرزا صاحب ۔۔۔

    آپکا تجزیہ بلکل درست ہے بھارت کچھ کرے گا ضرور ۔۔۔لیکن ان گرزے واقعات کے تناظر میں  اب اس کو جھوٹ کوئی نہیں خریدے گا ۔۔۔۔اس کو واقعی میں پاکستان سے لڑنا ہوگا ۔۔۔۔۔اگر یہ پہلے والا ڈرامہ کرتا ہے ۔۔۔۔تو کمشیر کا مسلہ اور بھی دنیا کے سامنے اجاگر یو گا جس سے بھارت کا اور زیادہ  نقصان ہوگا ۔۔۔اور بھارت اب ایسی کیسی حرکت سے باز رے گا ۔۔۔۔۔۔جس سے مذید جگ ہنسائی نہ ہو ۔۔۔۔۔۔

    میں نے ایک تھریڈ شروع کیا تھا ۔۔۔جو کہہ اوئل نوجوانی کے واقعات تھے ۔۔۔نام یاد نہیں ہے ۔۔اس کی ایک قسط لکھی تھی ۔ ۔سوچ رہا ہوں اس کو پورا کر دوں ۔۔لیکن تھریڈ مل نہیں رہا ۔۔۔۔۔

    اس کو کیسے تلاش کروں ۔۔ذرا رہنمائی فرما دیں

    #7
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    Thread Starter
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: ’قصہ ایف 16 ’مار گرانے‘ کا!‘

    مرزا صاحب ۔۔۔ آپکا تجزیہ بلکل درست ہے بھارت کچھ کرے گا ضرور ۔۔۔لیکن ان گرزے واقعات کے تناظر میں اب اس کو جھوٹ کوئی نہیں خریدے گا ۔۔۔۔اس کو واقعی میں پاکستان سے لڑنا ہوگا ۔۔۔۔۔اگر یہ پہلے والا ڈرامہ کرتا ہے ۔۔۔۔تو کمشیر کا مسلہ اور بھی دنیا کے سامنے اجاگر یو گا جس سے بھارت کا اور زیادہ نقصان ہوگا ۔۔۔اور بھارت اب ایسی کیسی حرکت سے باز رے گا ۔۔۔۔۔۔جس سے مذید جگ ہنسائی نہ ہو ۔۔۔۔۔۔ میں نے ایک تھریڈ شروع کیا تھا ۔۔۔جو کہہ اوئل نوجوانی کے واقعات تھے ۔۔۔نام یاد نہیں ہے ۔۔اس کی ایک قسط لکھی تھی ۔ ۔سوچ رہا ہوں اس کو پورا کر دوں ۔۔لیکن تھریڈ مل نہیں رہا ۔۔۔۔۔ اس کو کیسے تلاش کروں ۔۔ذرا رہنمائی فرما دیں

    آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ نئے اور پرانے فارموں کوایک ترتیب دینے کی بنا پر تھریڈ تلاش کرنے میں مشکل ضرور پیش آتی ہے۔جہاں تھریڈ لگایا گیا ہو وہ مقام تلاش کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ آپکا مطلوبہ آرٹیکل چِٹ-چیٹ فارم میں لگا ہوا ہے جو اِس لنک پر کلک کرنے سے آپکو مِل جائے گا۔ آپکو مُشکل پیش آئی اُس کے لیے میں آپ سے معذرت خواں ہوں۔

    مذکورہ بالا لنک بلاگز سیکشن میں فرنٹ پیج پر ہے۔ یہی وہ سرورق ہے جہاں سبھی مینو رکھے گئے ہیں۔

    اب واپس آپ کی بات پر آتے ہیں جسکی میں تائید کرتے ہوئے یہ اِضافہ کرنا چاہوں گا کہ آج کا ہندو صِرف اِتنا ہے پُرانا ہے جِتنا چانکیہ کا زمانہ اور اُسی ضابطہِ کار پر کاربند ہے جو وہ اِنکے لیے وضع کر گیا۔اِس ہندوانہ فلسفے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ”ہمسائے کو کبھی چین سے نہیں رہنے دو” تاوقت کہ وہ وہاں سے چلا جائے۔ اِسے آج کے اِنتہا پسند ہندو نےہندوتوا کا نام دے دیا اور اُنکی سیاسی جماعتیں آر ایس ایس اور بی جے پی نے اپنا رکھا ہے۔ اِس فلسفے کے مُطابق دیکھا جائے تو بھارت ہمیں کبھی چین سے نہیں رہنے دے گا۔ کیا بھارت ہمارے ساتھ ایسا ہی رویہ نہیں رکھتا آیا؟

    بھارت نے کبھی بھی ہمیں ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم نہیں کیا اور وہ آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک نہ ایک دِن واپس بھارت کے ساتھ آ ملے گا۔یقین جانیئے، ہمارے جو پاکستان بھائی اور پاکستان میں متحرک بھارت پسند تنظیمیں امن کی آشا کا ڈھنڈھورہ پیٹتی  رہی ہیں وہ سِرے سے غلط ہے۔ محبِ وطن پاکستانیوں کو ایسے فلسفے  اپنانے سے پہلے یہ ضرور مطالعہ کر لینا چاہیے کہ چانکیہ اپنے فلسفے میں ہندوؤں سے کیا کہہ گیا ہے۔ 

    • This reply was modified 6 years, 9 months ago by SEMirza.
Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Want to Reply to this topic?

It’s easy to register to this site.

Register Now