Thread:
سیاسی تھیڑ
Home Page › Forums › Chit-Chat-گپ شپ › سیاسی تھیڑ
- This topic has 1 reply, 2 voices, and was last updated 6 years, 8 months ago by
SEMirza. This post has been viewed 1253 times
- AuthorPosts
- May 2, 2019 at 2:00 am #2
SEMirzaKeymasterOffline- Threads: 245
- Posts: 333
- Total Posts: 578
- Join Date:
May 5, 2018 - Location: Kashmir
Re: سیاسی تھیڑ
سلیم رضاء بھائی
یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے غالباً وصی شاہ ذہنی ارتکازِ توجہ سے دور تھا ورنہ خواجہ سراؤں پر ڈرامہ تشکیل دینا خانہ پُری کہلاتا ہے جب لکھاری کا ذہن کہیں اور ٹِکا ہو اور اسے ڈرامے کی قسط لکھ کر دینا بھی ضروری ہو۔
میں نے وصی شاہ کی شاعری اور نثر دونوں دیکھ رکھی ہیں اور مطالعہ کے بعد میرا اس ادیب و شاعر کے بارے نظریہ یہ بنا کہ وصی واقعتاً حساس ہے اور ایک حساس اِنسان کے لیے شادی جیسا موضوع کثیرالعنوان زاویے رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسا موضوع بھی ہے جو بجا طور پر پاکستان کا اجتماعی سماجی مسئلہ کہا جا سکتا ہے۔
جغت بازی کی حد تک یہ اپروچ درست ہے جب تماشبین یعنی دیکھنے والے سستی تفریخ کے متقاضی ہوں۔
خوانہ سراؤں کے بارے میرا ایک خیال یہ ہے کہ ایسے انسان کی تخلیق میں نہ تو قصور ان کے والدین کا ہے اور نہ ہی خود ان کا ۔اللہ تعالی نے انہیں ایسا ہی پیدا کیا ہے، اعتراض تو کسی کا بھی نہیں بنتا۔پھر بھی ہم انہیں تضحیک اور تذلیل کا ہدف بنائے رکھیں تو یہ سریحاً زیادتی ہو گی۔یہی ڈرامہ انہی کرداروں کو لیتے ہوئے اس خلق اللہ کی سماجی مشکلات پر لکھا جاتا تو یہ ایک طرح کی خدمت ہوتی۔
سلیم رضاء بھائی، میں نے اللہ تعالی کی اس مخلوق بارے دیگر ادیب حضرات کے مضامین کو پڑھا تو مجھے یہ معلوم ہوا کہ خواجہ سرا جب پیدا ہوتا ہے تو ماں باپ اس سے لاتعلق ہو جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ اسے پناہ صرف خواجہ سراؤں کے پاس ہی مل پاتی ہے۔ اس کے بعد ہی وہ اس زندگی کو اپناتے ہیں جس کی بنا پر ہمارے معاشرے اور سماج میں خواجہ سرا سے نفرت کی جاتی ہے۔
- 1
- Saleem Raza liked this post
- AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.

