Thread:
سہیل ورائچ کا تجزیہ: نواز شریف اور ن لیگ کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟
Home Page › Forums › Columns-مقالے › سہیل ورائچ کا تجزیہ: نواز شریف اور ن لیگ کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟
- This topic has 2 replies, 2 voices, and was last updated 7 years ago by
Sohail Ahmed. This post has been viewed 74917 times
- AuthorPosts
- December 27, 2018 at 4:48 am #2
SEMirzaKeymasterOfflineThread Starter- Threads: 245
- Posts: 333
- Total Posts: 578
- Join Date:
May 5, 2018 - Location: Kashmir
Re: سہیل ورائچ کا تجزیہ: نواز شریف اور ن لیگ کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟
نواز لیگ کا اینٹی ایسٹبلِشمنت موقف لینا اسولی طور پر اسلئے بھی نہیں بنتا کیونکہ یہ خود جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء الحق شہید کے لگائے اور سینچے گئے پودے ہیں۔ایسا کرنے سے یہی تائثر جاتا ہے کہ نون لیگی احسان فراموش اور خود غرض ہیں اور ایسے لوگ کبھی بھی عوامی خدمت گار نہیں ہوتے۔
ماضی میں نواز لیگ تاجر برادری کے ووٹ کی خاطر ان پر نوازشات کرتی رہی ہے اور ان سے ٹیکس وصولی جیسے اہم کام کو بھی پسِ پشت رکھ کر ان کو نوازتی بھی رہی ہے۔ چونکہ تاجر کو ٹیکس بھی دینا ہوتا ہے اور حکومت سے دیگر سہولتوں کی توقع بھی ہوتی ہے اس لیے اگر موجودہ حکومت نے ٹیکس لگایا بھی تو تاجر بخوشی دیں گے کیونکہ حکومت انہیں پہلی حکومت کی نسبت زیادہ سہولتیں دیتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔جب متوسط طبقہ ٹیکس دیتا ہے، سرکاری ملازم ٹیکس ادا کرتا ہے تو تاجر برادری کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرے اور اسے اپنے ووٹ سےمشروط نہ کرے۔
جہاں تک حکومت کا حزبِ مخالف کو جیل میں ڈال دینے کا الزام ہے تو عرض ہے موجودہ حزبِ مخالف باری باری حکومت میں بھی رہی ہے اور ان پر چلنے والے مقدمے بھی وہی ہیں جو انہوں نے ایکدوسرے پر قائم کیئے۔ اس میں عمران خان یا اس کی چند ماہ پرانی حکومت کا کوئی واسطہ نہیں۔ اگر عدالت فیصلہ کرتی ہے کہ ان میں سے کچھ کو جیل ہو جاتی ہے تو انہیں جیل جانا ہو گا۔موجودہ حکومت الزام تراشی کی سیاست سے دور کھڑی ہے۔
ترکی یا کسی اور ملک سے این آر اُو کی توقع رکھی جا سکتی ہے لیکن جب عمران خان این آر اُو دینے کا مسئلہ قوم کے سامنے رکھ دئے گا تو پھر یہ قوم پر ہو گا کہ وہ ان ملزموں کو تمام پیسا لوٹا دینے اور سیاست سے کنارہ کش ہوجانے کی شرطوں پر وزیراعظم کو انکی سفارش کریں۔ کیونکہ عمران خان کہہ چکا ہے کہ وہ انہیں کبھی بھی این آر اُو نہیں دے گا اور ویسے بھی حزبِ مخالف خود یہ کہتی ہے کہ وہ ایسا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔ پھر فوج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور فوج اپنے طور پر عمران خان کو بتائے یا مشورہ کیے بغیر نہ ترکی کو کوئی وعدہ کرے گی نہ ہی کسی اور ملک کو۔جو بھی ہو گا اور جیسا بھی ہو گا ہر طرح سے ایک عوامی فیصلہ ہو گا جس کا الزام کم از کم عمران خان پر کبھی نہیں لایا جا سکے گا۔
آخری بات یہ کہ پرانے سیاستدان جیل ضرور جایئں گے اور ان کی جگہ نئے چہرے سیاسی منظرنامے پر واضع ہوں گے۔ فاروڈ بلاک بھی بنیں گے یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپاڑی نئی قیادت کے ساتھ سامنے آئیں۔نواز، مریم ، حمزہ، زرداری اور بلاول کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔
- 1
- Sohail Ahmed liked this post
December 30, 2018 at 11:29 pm #3
Sohail AhmedParticipantOffline- Member
- Threads: 16
- Posts: 64
- Total Posts: 80
- Join Date:
December 2, 2018 - Location: Rodiport
Re: سہیل ورائچ کا تجزیہ: نواز شریف اور ن لیگ کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟
Allah Kary asa he ho, Lekin PTI be kuch loogo ko bahaar kary chand purna loogo party ko baadnam kar rahay hai.
- AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.

