Thread: ’بھارت نیا منصوبہ بنارہا ہے، 16سے20اپریل کے درمیان جارحیت کا امکان ہے‘

Home Page Forums Latest Urdu News-تازہ اردو اخبار ’بھارت نیا منصوبہ بنارہا ہے، 16سے20اپریل کے درمیان جارحیت کا امکان ہے‘

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #2
    Sobia Anjum
    Participant
    Offline
    • Newbie
    • Threads: 1
    • Posts: 1
    • Total Posts: 2
    • Join Date:
      February 26, 2020
    • Location: Hyderabad

    Re: ’بھارت نیا منصوبہ بنارہا ہے، 16سے20اپریل کے درمیان جارحیت کا امکان ہے‘

    ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے بھارتی بیانیے کی نفی کر دی: شاہ محمود

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  بھارت میں امریکی صدر کی ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش نے بھارتی بیانیے کی نفی کر دی ہے۔

    گزشتہ روز نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم (عمران خان اور نریندر مودی) سے اچھے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں ثالثی کے لیے جو بھی مدد فراہم کر سکا کروں گا۔

    مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھی مدد یا ثالثی جو ہو سکا کروں گا، پاکستان کشمیر کے مسئلے پر کام کر رہا ہے، کشمیر بہت سے لوگوں کے لیے طویل عرصے سے حلق کا کانٹا بنا ہوا ہے، ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ اس سلسلے میں کیا کر سکتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے بھارتی بیانیے کی نفی ہو گئی ہے کہ کشمیر اُن کا اندرونی مسئلہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹرمپ نے بن کہے پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی، امریکی صدر کا بیان پاک امریکا تعلقات میں بہتری کا عکاس ہے۔

    افغان امن سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا طالبان امن معاہدے میں سہولت کاری کی ہے، معاہدے پر 29 فروری کو دستخط ہوں گے۔

    Urdu News

    • This reply was modified 5 years, 10 months ago by Developer.
Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Want to Reply to this topic?

It’s easy to register to this site.

Register Now