Thread: اُمید کی کِرن-نواز شریف عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ گیا

Home Page Forums Politics-سیاسیات اُمید کی کِرن-نواز شریف عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ گیا

  • This topic has 2 replies, 3 voices, and was last updated 7 years, 5 months ago by Anonymous. This post has been viewed 840 times
Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • #2
    SEMirza
    Keymaster
    Offline
    • Threads: 245
    • Posts: 333
    • Total Posts: 578
    • Join Date:
      May 5, 2018
    • Location: Kashmir

    Re: اُمید کی کِرن-نواز شریف عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ گیا

    @masroirbahrain @maliksaab @zobie24 @shehzad27 @shahzad63 @saleem-raza @shahidabbasi

    مسرور حفیظ صاحب

    ایک بار پھر محفل میں رنگ بھرنے کا شکریہ۔

    عرض ہے کہ نواز شریف پر مُقدمہ قائم کیے جانے سے لے کر اُسے سزا سُنائے جانے تک دو سال کا طویل عرصہ بیت گیا۔ اِس دوران نواز اور مریم کے ایک سے زیادہ وکلاء اپنے موکلوں کی طرف سے عدالتی کاروائی کا  سامنا کرتے رہے۔آخر کار باپ، بیٹی اور داماد کو سزا سُنا دی گئی۔ معاملے کی نزاکت کو سمجھنے اورپاکستانی عوام اور پاکستان سے ہمدردی رکھنے والے محبِ وطن عوام کی نظر میں عدالت کا فیصلہ ہر لحاظ سے منصفانہ تھا۔ اب نواز، اُس کی بیٹی اور داما تینوں قوم اور مُلک کے مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔ اِس وقت ایسے لوگوں سے ہمدردی رکھتے ہوئے نقصِ امن جیسی کاروائیوں میں شامل افراد بھی شاملِ جرم سمجھے جایئں گے۔ قانون یہی کہتا ہے اور اب کی بار حکومتِ وقت بھی پوری تیاری میں ہے۔ حضور، نواز کے خِلاف اور بھی مُقدمے ہیں اور اُن سب کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

     نواز کے ہمائیتی اب اُس تعداد میں نواز کی ہمایت میں باہر نہیں آئیں گے، جِس کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ بھی سمجھ لیجیئے کہ ایسے ہتھ کنڈوں سے فیصلے تبدیل نہیں کیئے جاتے۔  اور اِن مقدمات کے بعد نواز پر وہ مقدمات  بھی چلنے ہیں جو سِول عدالت میں نہیں بلکہ فوجی عدالت میں ایک  مُلک دشمن پر چلائے جاتے ہیں۔ نواز کیسے ہندوستان سے لوگوں کو لاہور اور مری بغیر ویزہ بلاتا اور خُفیہ بات چیت کرتا رہا۔یہ دونوں بھائی اپنے ابائی گھر جاتی امرا۔ ہندوستان ہیلی کاپٹر پر چپکے سے گئے، وہ سب بھی اب منظرِ عام پر لایا جائے گا۔ اب نواز کی حالت آسمان سے گِرا اور کھجور میں اٹکا کی سی ہے۔اور نواز کی یعنی ایک مُجرم کی حمایت میں عدالتی فیصلے کے خلاف جلسے جلوسوں کی  نکل آنے والوں کی حیثیت بھی مجرم کا ساتھ دینے والے مجرموں کی سی ہو گی اور اُن کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا ایک مُجرم کے ساتھ کیا جاتا ہے۔  ایسےکُچھ لوگ  صفدر کی حمایت میں نِکلنے لیکن اب سرکاری مہمان ہیں اور اس وقت معقول خاطر تواضع  کروا رہے ہیں۔

    یہ اُمید کی کرن کُچھ نہیں بلکہ ہوا بندی ہے لیکن افسوس دیر ہو چکی۔ اب زمانہ بہت حد تک بدل چکا ہے۔حضور، آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔

    پسِ تحریر میثاقِ جمہوریت جیسے ڈھکوسلے میں بندھے دیگر شرکاء پر بھی مقدمے قائم ہو رہے ہیں اور اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لِسٹ میں شامل کیئے جانے بارے احکام جاری ہو چکے ہیں۔ جو باہر ہیں اُنہیں ریڈ وارنٹ اور انٹر پول کے ذریعے پاکستان واپس لایا جائے گا۔نواز کا یہ بہانہ بھی اب دم توڑ چکا ہے۔نواز خانوادہ ایک بد عنوان خاندان تھا جِس پر اِس وقت عتابِ عدلیہ اور عذاب الہی جاری ہے۔ وہی ہو گا جو منظورِ خُدا ہو گا۔

    #3
    Anonymous
    Offline
    • Newbie
    • Threads: 0
    • Posts: 3
    • Total Posts: 3
    • Join Date:
      January 1, 1970

    Re: اُمید کی کِرن-نواز شریف عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ گیا

    jo k bilkul nakam sabit hua apna bhai he chor k chala gya.

    Thanks

    https://selly.pk/

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Want to Reply to this topic?

It’s easy to register to this site.

Register Now